SHAWORDS
Saleem Kausar

Saleem Kausar

Saleem Kausar

Saleem Kausar

poet
49Sher
49Shayari
19Ghazal

Sherشعر

See all 49

Popular Sher & Shayari

98 total

Ghazalغزل

See all 19
غزل · Ghazal

ye log jis se ab inkaar karnaa chaahte hain

یہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیں وہ گفتگو در و دیوار کرنا چاہتے ہیں ہمیں خبر ہے کہ گزرے گا ایک سیل فنا سو ہم تمہیں بھی خبردار کرنا چاہتے ہیں اور اس سے پہلے کہ ثابت ہو جرم خاموشی ہم اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں یہاں تک آ تو گئے آپ کی محبت میں اب اور کتنا گنہ گار کرنا چاہتے ہیں گل امید فروزاں رہے تری خوشبو کہ لوگ اسے بھی گرفتار کرنا چاہتے ہیں اٹھائے پھرتے ہیں کب سے عذاب در بدری اب اس کو وقف رہ یار کرنا چاہتے ہیں جہاں کہانی میں قاتل بری ہوا ہے وہاں ہم اک گواہ کا کردار کرنا چاہتے ہیں وہ ہم ہیں جو تری آواز سن کے تیرے ہوئے وہ اور ہیں کہ جو دیدار کرنا چاہتے ہیں

غزل · Ghazal

achchhaa hai isi surat-e-haalaat mein rahnaa

اچھا ہے اسی صورت حالات میں رہنا دن شہر میں اور رات مضافات میں رہنا ہر رات ستاروں کو زمیں پر لئے پھرنا ہر صبح کہیں حمد‌ و مناجات میں رہنا اس بھیڑ میں گرد در و دیوار ہے اتنی ممکن ہی نہیں ہاتھ کسی ہات میں رہنا اس شخص کی چاہت بھی عجب ہے کہ ہمیشہ خاطر میں نہ لانا تو مدارات میں رہنا یہ شہر سمندر کے کنارے پہ ہے آباد اس شہر میں رہنا بھی تو اوقات میں رہنا ہم اہل طریقت کی یہی رسم رہی ہے زندان میں یا حلقۂ سادات میں رہنا دکھنا تو سلیمؔ اپنے رویے ہی پہ دکھنا خوش رہنا تو اپنی ہی کسی بات میں رہنا

غزل · Ghazal

tujh se baDh kar koi pyaaraa bhi nahin ho saktaa

تجھ سے بڑھ کر کوئی پیارا بھی نہیں ہو سکتا پر ترا ساتھ گوارا بھی نہیں ہو سکتا پاؤں رکھتے ہیں پھسل سکتا ہے مٹی ہو کہ ریت ہر کنارا تو کنارا بھی نہیں ہو سکتا اس تک آواز پہنچنی بھی بڑی مشکل ہے اور نہ دیکھے تو اشارہ بھی نہیں ہو سکتا تیرے بندوں کی معیشت کا عجب حال ہوا عیش کیسا کہ گزارا بھی نہیں ہو سکتا اپنا دشمن بھی دکھائی نہیں دیتا ہو جسے ایسا لشکر تو صف آرا بھی نہیں ہو سکتا حسن ایسا کہ چکا چوند ہوئی ہیں آنکھیں حیرت ایسی کہ نظارا بھی نہیں ہیں آنکھیں ویسے وہ شخص ہمارا تو کبھی تھا ہی نہیں دکھ تو یہ ہے کہ تمہارا بھی نہیں ہو سکتا دنیا اچھی بھی نہیں لگتی ہم ایسوں کو سلیمؔ اور دنیا سے کنارا بھی نہیں ہو سکتا

غزل · Ghazal

main use tujh se milaa detaa magar dil mere

میں اسے تجھ سے ملا دیتا مگر دل میرے میرے کچھ کام نہیں آئے وسائل میرے وہ جنوں خیز مسافت تھی کہ دیکھا ہی نہیں عمر بھر پاؤں سے لپٹی رہی منزل میرے تو ملا ہے تو نکل آئے ہیں دشمن سارے وقت کس کس کو اٹھا لایا مقابل میرے ابر گریہ نے وہ طوفان اٹھائے اب کے میرے دریاؤں کو کم پڑ گئے ساحل میرے جتنا حل کرتا ہوں اتنا ہی بگڑ جاتے ہیں تو نہیں جانتا اے دوست مسائل میرے عشق میں ہار کے معنی ہی بدل جاتے ہیں تجھ کو معلوم نہیں ہے ابھی قاتل میرے بے انت سفر میرا مقدر ہے سلیمؔ مجھ میں طے کرتا ہے یہ کون مراحل میرے

غزل · Ghazal

junun tabdili-e-mausam kaa taqriron ki had tak hai

جنوں تبدیلی موسم کا تقریروں کی حد تک ہے یہاں جو کچھ نظر آتا ہے تصویروں کی حد تک ہے غبار آثار کرتی ہے مسافر کو سبک گامی طلسم منزل ہستی تو رہ گیروں کی حد تک ہے زمانے تو نے غم کو بھی نمائش کر دیا آخر نشاط گریہ و ماتم بھی زنجیروں کی حد تک ہے

غزل · Ghazal

tu suraj hai teri taraf dekhaa nahin jaa saktaa

تو سورج ہے تیری طرف دیکھا نہیں جا سکتا لیکن دیکھنے والوں کو روکا نہیں جا سکتا اب جو لہر ہے پل بھر بعد نہیں ہوگی یعنی اک دریا میں دوسری بار اترا نہیں جا سکتا اب بھی وقت ہے اپنی روش تبدیل کرو ورنہ جو کچھ ہونے والا ہے سوچا نہیں جا سکتا اس کی گلی میں جانے سے اسے ملنے سے خود کو روکا جا سکتا ہے پر روکا نہیں جا سکتا کسی کو چاہت اور کسی کو نفرت مارتی ہے کوئی بھی ہو اسے مرتے تو دیکھا نہیں جا سکتا ایک طرف ترے حسن کی حیرت ایک طرف دنیا اور دنیا میں دیر تلک ٹھہرا نہیں جا سکتا

Similar Poets