SHAWORDS
Ahmad Muneeb

Ahmad Muneeb

Ahmad Muneeb

Ahmad Muneeb

poet
6Shayari
10Ghazal

Popular Shayari

6 total

Ghazalغزل

See all 10
غزل · Ghazal

جوں ہی تیور ہوا کے بیٹھ گئے ہم دیوں کو بجھا کے بیٹھ گئے اس نے رسماً کہا ٹھہر جاؤ اور ہم مسکرا کے بیٹھ گئے باغ میں منتظر تھے ہم اس کے کچھ پرندے بھی آ کے بیٹھ گئے شعر پڑھنے شکیب و ثروت کے ہم بھی پٹری پہ جا کے بیٹھ گئے منتظر تھے نگار خانے کے آئنوں کو سجا کے بیٹھ گئے تیرا وعدہ تھا لوٹ آنے کا اور تم ہو کہ جا کے بیٹھ گئے

junhi tevar huaa ke baiTh gae

40 views

غزل · Ghazal

صبح سے تھوڑا ادھر اور گئی رات کے بعد لوٹ آیا ہوں درختوں سے ملاقات کے بعد عشق میں رنگ نہیں نسل نہیں شجرہ نہیں اس کا آغاز ہے ان سب کے مضافات کے بعد ابر برسے تو کھل اٹھتی ہے زمیں کی خوشبو خوشیاں ملتی ہیں ہمیشہ کئی صدمات کے بعد لطف ہے مانگنے میں اس لئے ہم مانگتے ہیں ہم کو مطلب نہیں کیا ہوگا مناجات کے بعد بات حیرت کی تو یہ ہے کے بدل جاتی ہے میری اوقات ترے ہجر کے اوقات کے بعد

subh se thoDaa idhar aur gai raat ke baad

40 views

غزل · Ghazal

اپنے نہ جل سکے تو ہمارے بجھا دیے جتنے بھی تھے چراغ وہ سارے بجھا دیے اس بار دے ہی دیتا میں دشمن کو مات بھی لیکن یہ کس نے میرے سہارے بجھا دیے ان آنسوؤں کی بھیڑ سے ٹوٹا ہے حوصلہ بارش نے آج پھر سے ستارے بجھا دیے وحشت زدہ ہوا تھا تو آنکھوں کو چیر کر آتے تھے جتنے خواب تمہارے بجھا دیے یہ بات طے ہوئی تھی کہ جلتے رہیں دیے لیکن یہ کیا کہ دل سے اتارے بجھا دیے

apne na jal sake to hamaare bujhaa diye

40 views

غزل · Ghazal

ہاتھوں میں جب جام نہیں تھا شعر سنانا عام نہیں تھا ہم نے بھی تب عشق کیا جب کرنے کو کچھ کام نہیں تھا وہ بھی تھی اک عام سی لڑکی اپنا بھی تب نام نہیں تھا ایک زمانہ وہ بھی تھا جب مندر میں کوئی رام نہیں تھا میں نے اک نگری میں دیکھا خاص تھا سب کچھ عام نہیں تھا یہ تو جنون عشق ہے ورنہ اتنا میں نا کام نہیں تھا میں نے مرنا بہتر سمجھا دنیا میں آرام نہیں تھا

haathon mein jab jaam nahin thaa

40 views

غزل · Ghazal

تمہارا ہجر مناتے ہوئے یہ عمر کٹی لہو کے دیپ جلاتے ہوئے یہ عمر کٹی تمہارے بعد زمانے سے یہ گئے پیچھے گھڑی پہ وقت ملاتے ہوئے یہ عمر کٹی کہا گیا تھا مجھے ایک دن وہ آئے گا پھر اپنا شہر سجاتے ہوئے یہ عمر کٹی تری خوشی تھی اسی میں سو تجھ کو چھوڑ دیا پھر اپنا آپ بناتے ہوئے یہ عمر کٹی کسی کو ترک تعلق پہ ناز تھا احمدؔ کسی کی لوٹ کے آتے ہوئے یہ عمر کٹی

tumhaaraa hijr manaate hue ye umr kaTi

40 views

غزل · Ghazal

یادوں کا اک دیپک دل میں بیٹھ کے روز جلاتا ہوں دیکھ کے تیری تصویروں کو روتا ہنستا گاتا ہوں مومن ایسا ہوں کہ پہلے جام پہ جام لگاتا ہوں جا کے پھر سجدے میں رب کو اپنا حال سناتا ہوں ہجر نے تیرے حالت میری ایسی کر دی ہے کے اب دو دن سویا رہتا ہوں اور دو دن کام پہ جاتا ہوں دریا سورج چاند ستارے قوس و قزح سب اپنی جگہ لیکن وہ اک لمحہ جب میں تجھ سے ہاتھ ملاتا ہوں آدھی شب کا سناٹا ہے اس میں جگنو اور اک جھیل ایسے منظر دیکھ کے اکثر خود میں گم ہو جاتا ہوں عشق وہی سچا ہے جس میں منزل کی تمثیل نہ ہو ایسے ویسے جملے کہہ کر خود کو میں بہلاتا ہوں

yaadon kaa ik dipak dil mein baiTh ke roz jalaataa huun

40 views

Similar Poets