SHAWORDS
Asghar Shamim

Asghar Shamim

Asghar Shamim

Asghar Shamim

poet
6Sher
6Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

12 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

kahaan kho gae mere gham-khvaar ab

کہاں کھو گئے میرے غم خوار اب کہ تنہا ہوں چلنے کو تیار اب کہاں سر چھپائیں پتا ہی نہیں کہ گرنے لگی گھر کی دیوار اب تو منصف ہے اپنا قلم روک لے بچا لے گا میرا ہی کردار اب کہ آٹھوں پہر مجھ کو فرصت نہیں کہیں کھو گیا میرا اتوار اب مرے خوں میں رنگ وفا دیکھ لے مجھے لے کے چل تو سر دار اب میں اصغرؔ مسافر کڑے کوس کا کہ اپنے ہوئے میرے اغیار اب

غزل · Ghazal

chain mujh ko milaa kahaan ab tak

چین مجھ کو ملا کہاں اب تک لے رہا ہے وہ امتحاں اب تک حال مجھ سے نہ پوچھیے میرا اشک آنکھوں سے ہے رواں اب تک بجلیاں تو سکوں سے لوٹ گئیں جل رہا ہے یہ آشیاں اب تک گھر سے نکلا تلاش میں جس کی ڈھونڈ پایا نہ وہ مکاں اب تک شہر تو کب کا جل چکا اصغرؔ اٹھ رہا ہے مگر دھواں اب تک

غزل · Ghazal

''khushk pattaa hai to havaa se Dar''

''خشک پتا ہے تو ہوا سے ڈر'' زرد موسم کی بد دعا سے ڈر ہر عمل کا محاسبہ کر لے پاس آتی ہوئی قضا سے ڈر نیک کاروں میں نام ہو تیرا اپنے ہر کاج میں ریا سے ڈر سر پہ دستار جب سلامت ہے دل میں آتی ہوئی انا سے ڈر شہر ویران ہو گیا اصغرؔ سنسناتی ہوئی ہوا سے ڈر

غزل · Ghazal

baat kuchh bhi na thi kyuun khafaa ho gayaa

بات کچھ بھی نہ تھی کیوں خفا ہو گیا جو تھا اپنا مرا غیر سا ہو گیا دھوپ شدت کی تھی چل پڑا راہ میں ماں کا آنچل مرا آسرا ہو گیا مجھ کو موج بلا سے کوئی ڈر نہیں جب سہارا مرا ناخدا ہو گیا اب تو آنکھوں سے آنسو بھی بہتے نہیں ظلم جب ان کا حد سے سوا ہو گیا دل میں اصغرؔ کے خوشیوں کی برسات تھی ہنستے ہنستے وہ کیوں غم زدہ ہو گیا

Similar Poets