SHAWORDS
Aslam Rashid

Aslam Rashid

Aslam Rashid

Aslam Rashid

poet
26Shayari
9Ghazal

Popular Shayari

26 total

Ghazalغزل

See all 9
غزل · Ghazal

مجھے دریا بنانا چاہتی ہے یہ دنیا ڈوب جانا چاہتی ہے ہماری نیند کی حسرت تو دیکھو تمہیں تکیہ بنانا چاہتی ہے تمہاری یاد صحرا کے سفر میں ہمارے ساتھ آنا چاہتی ہے ستارو کون اترا ہے زمیں پر نظر کیوں سر جھکانا چاہتی ہے سمندر سے کوئی اتنا تو پوچھے ندی کیوں سوکھ جانا چاہتی ہے ہماری جان کا صدقہ اتارو ہماری جان جانا چاہتی ہے

mujhe dariyaa banaanaa chaahti hai

غزل · Ghazal

اک قدم اٹھ گیا روانی میں درد پھر آ گیا کہانی میں کوئی تو چاند کو سکھاتا ہے ڈوبنا روز روز پانی میں صرف تو نے نگاہ پھیری ہے موڑ سا آ گیا کہانی میں اس کی آنکھوں میں ڈوب کر دیکھا تشنگی بڑھ گئی ہے پانی میں کچھ دیئے رات بھر رہے روشن ایک جگنو کی میزبانی میں میں اکیلا کھڑا تھا سچ کے ساتھ مجھ کو مرنا ہی تھا کہانی میں

ik qadam uTh gayaa ravaani mein

غزل · Ghazal

آنکھ سے تارے ٹوٹ رہے ہیں خواب ہمارے ٹوٹ رہے ہیں ثابت ہیں آئینے لیکن عکس ہمارے ٹوٹ رہے ہیں سارے یار بچھڑ جائیں گے روز ستارے ٹوٹ رہے ہیں جگنو بن کر میں نے دیکھا کچھ اندھیارے ٹوٹ رہے ہیں ڈھونڈ رہا ہے دریا کس کو روز کنارے ٹوٹ رہے ہیں

aankh se taare TuuT rahe hain

غزل · Ghazal

مسلسل دھوپ سے پالا پڑا ہے ہمارا جسم تب کالا پڑا ہے ہمارے جسم پہ کپڑے نئے ہیں ہماری روح پہ جالا پڑا ہے وو چابی لے گیا ہے ساتھ جس کی ہمارے دل پہ وہ تالا پڑا ہے

musalsal dhuup se paalaa paDaa hai

غزل · Ghazal

تیرا سورج آئے گا چھاؤں اٹھا لے جائے گا تجھ سے کوئی آئینہ کیسے آنکھ ملائے گا میرے گھر کا خالی پن تیرے ناز اٹھائے گا پلکوں پہ ٹھہرا آنسو میری یاد دلائے گا میری مٹی ساتھ میں رکھ پھول نہیں مرجھائے گا ہجر کسی بچے کی طرح پیچھے پیچھے آئے گا جاتے جاتے بولا وو زخم ابھی بھر جائے گا تیری یادوں کے پن سے زخم کریدے جائے گا

teraa suraj aaegaa

غزل · Ghazal

سن کر کتنی آنکھیں نکلیں اک پتھر میں سانسیں نکلیں آنکھوں سے اک دریا نکلا دریا سے کچھ لاشیں نکلیں غم کے بھی کچھ پھول کھلے ہیں زخموں سے بھی شاخیں نکلیں آگے آگے ناخن آئے پیچھے پیچھے بانہیں نکلیں جس کو کھویا تھا آنکھوں نے اس کو لینے یادیں نکلیں کانٹوں نے کیوں جشن منایا پھولوں سے کیوں آہیں نکلیں ان گلیوں میں رہ کر دیکھا دن سے روشن راتیں نکلیں

sun kar kitni aankhein niklin

Similar Poets