SHAWORDS
Aziz Hyderabadi

Aziz Hyderabadi

Aziz Hyderabadi

Aziz Hyderabadi

poet
25Sher
25Shayari
18Ghazal

Sherشعر

See all 25

Popular Sher & Shayari

50 total

Ghazalغزل

See all 18
غزل · Ghazal

zaalim tire vaadon ne divaana banaa rakkhaa

ظالم ترے وعدوں نے دیوانہ بنا رکھا شمع رخ انور کا پروانہ بنا رکھا سبزہ کی طرح مجھ کو اس گلشن عالم میں اپنوں سے بھی قسمت نے بیگانہ بنا رکھا تقلید یہ اچھی کی ساقی نے مرے دل کی ٹوٹے ہوئے شیشہ کا پیمانہ بنا رکھا دعویٰ تری الفت کا کہنے میں نہیں آتا غیروں نے مگر اس کا افسانہ بنا رکھا افسوس نہ کی دل کی کچھ قدر عزیزؔ افسوس کعبہ تھا اسے تو نے بت خانہ بنا رکھا

غزل · Ghazal

jafaa dekhni thi sitam dekhnaa thaa

جفا دیکھنی تھی ستم دیکھنا تھا نصیبوں میں رنج و الم دیکھنا تھا وہ آتے نہ آتے شب وعدہ لیکن مجھے دے کے سر کی قسم دیکھنا تھا خجالت ہوئی اس کے کوچہ میں کیا کیا مجھے پہلے نقش قدم دیکھنا تھا مجھے دیکھنی تیری ہمت تھی ساقی بہت دیکھنا تھا نہ کم دیکھنا تھا کٹی شام فرقت عزیزؔ آہ کیوں کر ذرا آئینہ صبح دم دیکھنا تھا

غزل · Ghazal

naazninaan-e-jahaan shobada-gar pakke hain

نازنینان جہاں شعبدہ گر پکے ہیں دیکھنے کو تو یہ بھولے ہیں مگر پکے ہیں ہم لٹا دیں گے محبت میں متاع ہستی ہم دکھا دیں گے ارادے کے اگر پکے ہیں پختہ کاری کی خبر دیتی ہے خامی ان کی کان کے کچے ہیں مطلب کے مگر پکے ہیں یہ تو فرمائیے قسموں کی ضرورت کیا تھی آپ اقرار کے وعدے کے اگر پکے ہیں خوف طوفان حوادث کا نہیں مجھ کو عزیزؔ جن کی بنیاد ہے مضبوط وہ گھر پکے ہیں

غزل · Ghazal

vahshat-e-dil kaa ajab rang nazar aataa hai

وحشت دل کا عجب رنگ نظر آتا ہے عرصۂ حشر مجھے تنگ نظر آتا ہے دونوں جانب ہے برابر تری تصویر کا رخ آئینہ میری طرح دنگ نظر آتا ہے کچھ تو صیاد نے کچھ باد صبا نے لوٹا آشیانے کا عجب رنگ نظر آتا ہے صلح جوئی کی تمنا میں شب و روز عزیزؔ یک جہاں مضطرب جنگ نظر آتا ہے

غزل · Ghazal

in ki Thokar mein sharaarat hogi

ان کی ٹھوکر میں شرارت ہوگی فتنے اٹھیں گے قیامت ہوگی کج ادائی کی تلافی کیوں ہو مہربانی تو مصیبت ہوگی میری فرصت کا ٹھکانا کیا ہے آپ کو بھی کبھی فرصت ہوگی وہ نہ ہوں گے تو نہ ہوگا کچھ بھی دیکھنے کے لئے جنت ہوگی کیا خبر تھی دم رخصت یہ عزیزؔ شکر کے بدلے شکایت ہوگی

غزل · Ghazal

baDh gaiin gustaakhiyaan meri sazaa ke saath saath

بڑھ گئیں گستاخیاں میری سزا کے ساتھ ساتھ پیار آتا ہے تری جور و جفا کے ساتھ ساتھ ضعف سے راہ محبت میں قدم اٹھتے نہیں پاؤں جمتے ہیں زمیں پر نقش پا کے ساتھ ساتھ چھوٹ کر کنج قفس سے نکہت گل کی طرح ہم بھی اڑ کر جائیں گے باد صبا کے ساتھ ساتھ سرد آہوں سے پھنکا جاتا ہے سینے میں جگر آتش غم تیز ہوتی ہے ہوا کے ساتھ ساتھ میرے آنسو بھی بہے جوش محبت میں عزیزؔ میرے نالے بھی رہے میری دعا کے ساتھ ساتھ

Similar Poets