SHAWORDS
Dr. Yasin Aatir

Dr. Yasin Aatir

Dr. Yasin Aatir

Dr. Yasin Aatir

poet
28Sher
28Shayari
34Ghazal

Sherشعر

See all 28

Popular Sher & Shayari

56 total

Ghazalغزل

See all 34
غزل · Ghazal

koi ho dard musalsal to niind aati hai

کوئی ہو درد مسلسل تو نیند آتی ہے بدن میں ہو کوئی ہلچل تو نیند آتی ہے ہمیں سکون میسر نہیں ہے اک پل بھی تمہاری یاد ہو پل پل تو نیند آتی ہے طلب نہیں ہے کسی اور خوش بدن کی ہمیں تمہارا پاس ہو آنچل تو نیند آتی ہے کبھی نہ تم سے رہی گفتگو ادھوری سی غزل ہو جب بھی مکمل تو نیند آتی ہے عجیب خوف سا لاحق ہے بستیوں سے ہمیں قریب ہو کوئی جنگل تو نیند آتی ہے پسند ہے ہمیں شورش فساد گرد و نواح اگر ہو شہر معطل تو نیند آتی ہے بدل دیا ہے زمانے نے یوں ہمارا مزاج سجا ہوا ہو جو مقتل تو نیند آتی ہے کڑک رہی ہو جو بجلی تو ڈر نہیں لگتا گرج رہے ہوں جو بادل تو نیند آتی ہے کوئی بھی خواب ڈراتا نہیں ہے اب عاطرؔ دکھائی دے ہمیں دلدل تو نیند آتی ہے

غزل · Ghazal

an-ginat phuul intikhaab gulaab

ان گنت پھول انتخاب گلاب عادتیں کر گیا خراب گلاب وہ ہے ناراض اس کی چوکھٹ پر لے کے جاؤں گا بے حساب گلاب نذر جو کر سکوں گا اس کے حضور شہر میں کب وہ دستیاب گلاب اس کی رنگت ہے کیا بدن کیسا ان سوالوں کا ہے جواب گلاب ایسے لگتا ہے اہل دل کے لئے بن گیا عشق کا نصاب گلاب ہر نئے پھول میں تجسس ہے کس طرح سے ہے کامیاب گلاب پتی پتی بکھر گیا کیوں کر کر نہ لے میرا احتساب گلاب

غزل · Ghazal

hai kitnaa saliqa tiri guftaar ke andar

ہے کتنا سلیقہ تری گفتار کے اندر انکار بھی پوشیدہ ہے اقرار کے اندر سچائی بھی کہنے کے طریقے ہیں بہت سے پر خانہ خرابی مرے اظہار کے اندر اس طرح سے مستور محبت مرے دل میں جیسے ہو کوئی دائرہ پرکار کے اندر یارو مجھے عزت مرے اللہ نے دی ہے تم خامیاں ڈھونڈو مرے کردار کے اندر یہ تمکنت و منصب و پندار و رعونت سب چھوڑ دیا کوچۂ دل دار کے اندر اب اپنے مسیحا کو وہ کس طرح بتائے جو درد چھپا ہے کسی بیمار کے اندر

غزل · Ghazal

dil mein achchhaa qayaas pahnaa kar

دل میں اچھا قیاس پہنا کر میرے ملنے کی آس پہنا کر تیری رنگت پہ خوب کھلتا ہے زعفرانی لباس پہنا کر اپنے نازک گلاب ہونٹوں پر گفتگو مت اداس پہنا کر آج کل شہر میں نکلتے ہوئے سارے ہوش و حواس پہنا کر سب سے بہتر یہی ہے دل کے لئے اک یقیں کی اساس پہنا کر میرا چہرہ ہو تیری آنکھوں میں بس یہی لطف خاص پہنا کر اب یہ موسم بدل گیا عاطرؔ گرمیوں میں کپاس پہنا کر

غزل · Ghazal

tamaam shahr mein yaktaa ye meri zaat na kar

تمام شہر میں یکتا یہ میری ذات نہ کر کہ ڈھلتی عمر ہے اب اتنا التفات نہ کر یہ قربتیں بھی میسر ہوئیں نصیبوں سے تعلقات میں اب اور تجربات نہ کر یہ اور بات کہ میں قدر آشنا ہوں مگر نثار جسم کے مجھ پہ جواہرات نہ کر ترے ہی حسن پہ اک نظم لکھ رہا ہوں ابھی تری ہی سوچ میں ہوں آج مجھ سے بات نہ کر مجھے خبر ہے کوئی تیرے انتظار میں ہے بس اپنے گھر کو چلی جا تو اتنی رات نہ کر

غزل · Ghazal

koi ho dard-e-musalsal to niind aati hai

Similar Poets