SHAWORDS
Jameeluddin Aali

Jameeluddin Aali

Jameeluddin Aali

Jameeluddin Aali

poet
14Shayari
40Ghazal

Popular Shayari

14 total

Ghazalغزل

See all 40
غزل · Ghazal

حقیقتوں کو فسانہ بنا کے بھول گیا میں تیرے عشق کی ہر چوٹ کھا کے بھول گیا ذرا یہ دورئ احساس‌ حسن و عشق تو دیکھ کہ میں تجھے ترے نزدیک آ کے بھول گیا اب اس سے بڑھ کے بھی وارفتگئ دل کیا ہو کہ تجھ کو زیست کا حاصل بنا کے بھول گیا گمان جس پہ رہا منزلوں کا اک مدت وہ رہ گزار بھی منزل میں آ کے بھول گیا اب ایسی حیرت و وارفتگی کو کیا کہیے دعا کو ہاتھ اٹھائے اٹھا کے بھول گیا دل و جگر ہیں کہ گرمی سے پگھلے جاتے ہیں کوئی چراغ تمنا جلا کے بھول گیا

haqiqaton ko fasaana banaa ke bhuul gayaa

غزل · Ghazal

نہیں کہ ہم نے کبھی حال سوز جاں نہ کہا مگر بہ حیلۂ آرائش بیاں نہ کہا کوئی خطا نہ ہوئی جس کی یہ ملے پاداش مگر یہی کہ زمینوں کو آسماں نہ کہا جس انجمن سے ہوا قصۂ جنوں آغاز وہیں کبھی نہ کہا گو کہاں کہاں نہ کہا یہ احترام تعلق یہ احتیاط تو دیکھ کہ زندگی کو کبھی ہم نے رائیگاں نہ کہا ترے کرم کو کرم ہی کہا ستم کو ستم زہے خلوص تمنا کہ امتحاں نہ کہا ہزار خشک رہا اپنی زندگی کا چمن تری بہار کو لیکن کبھی خزاں نہ کہا ہمیں بھی ندرت اسلوب تھی عزیز مگر انہیں جہاں ہی پکارا غم جہاں نہ کہا

nahin ki ham ne kabhi haal-e-soz-e-jaan na kahaa

غزل · Ghazal

کیا کیا دئے فریب ہر اک اعتبار نے اپنا بنا دیا ہے ترے انتظار نے کیا جانے کتنے اہل طریقت کو آج تک گمراہ کر دیا ہے ترے رہ گزار نے کچھ ان کی جستجو ہے نہ کچھ اپنی گفتگو یہ کیا بنا دیا ستم روزگار نے ہاں اے نگاہ گرم نہ کر مختصر حیات ہم کو ہزار بوجھ ابھی ہیں اتارنے الجھے ہوئے ہیں گیسوئے جاناں میں آج تک عالیؔ چلے تھے کاکل گیتی سنوارنے

kyaa kyaa diye fareb har ik e'tibaar ne

غزل · Ghazal

کسی کو ناز‌ خرد ہے کسی کو فخر جنوں میں اپنے دل کا فسانہ کہوں تو کس سے کہوں نہ اضطراب میں لذت نہ آرزوئے سکوں کوئی کہے کہ میں اب کیا فریب کھا کے جیوں رہے گی پھر نہ یہ کیفیت طلب اے دل چھپے ہوئے ہیں تو ہے اشتیاق دید فزوں ہے آج دل پہ گماں حسن نا شناسی کا جلا چکے جب اسے جلو‌ ہائے گونا گوں ہو اب بھی فکر میں مشکل تو یاد آتے ہیں وہ ہر ادا میں تغزل کے سیکڑوں مضموں تم ایسے کون خدا ہو کہ عمر بھر تم سے امید بھی نہ رکھوں ناامید بھی نہ رہوں

kisi ko naaz-e-khirad hai kisi ko fakhr-e-junun

غزل · Ghazal

عالؔی جی اب آپ چلو تم اپنے بوجھ اٹھائے ساتھ بھی دے تو آخر پیارے کوئی کہاں تک جائے جس سورج کی آس لگی ہے شاید وہ بھی آئے تم یہ کہو خود تم نے اب تک کتنے دیئے جلائے اپنا کام ہے صرف محبت باقی اس کا کام جب چاہے وہ روٹھے ہم سے جب چاہے من جائے کیا کیا روگ لگے ہیں دل کو کیا کیا ان کے بھید ہم سب کو سمجھانے والے کون ہمیں سمجھائے ایک اسی امید پہ ہیں سب دشمن دوست قبول کیا جانے اس سادہ روی میں کون کہاں مل جائے دنیا والے سب سچے پر جینا ہے اس کو بھی ایک غریب اکیلا پاپی کس کس سے شرمائے اتنا بھی مجبور نہ کرنا ورنہ ہم کہہ دیں گے او عالؔی پر ہنسنے والے تو عالیؔ بن جائے

'aaali' ji ab aap chalo tum apne bojh uThaae

غزل · Ghazal

جس سورج کی آس لگی ہے شاید وہ بھی آئے تم یہ کہو خود تم نے اب تک کتنے دیئے جلائے اپنا کام ہے صرف محبت باقی اس کا کام جب چاہے وہ روٹھے ہم سے جب چاہے من جائے کیا کیا روگ لگے ہیں دل کو کیا کیا ان کے بھید ہم سب کو سمجھانے والے کون ہمیں سمجھائے ایک اسی امید پہ ہیں سب دشمن دوست قبول کیا جانے اس سادہ روی میں کون کہاں مل جائے دنیا والے سب سچے پر جینا ہے اس کو بھی ایک غریب اکیلا پاپی کس کس سے شرمائے اتنا بھی مجبور نہ کرنا ورنہ ہم کہہ دیں گے او عالؔی پر ہنسنے والے تو عالی بن جائے

jis suraj ki aas lagi hai shaayad vo bhi aae

Similar Poets