SHAWORDS
M

Mamnoon Nizamuddin

Mamnoon Nizamuddin

Mamnoon Nizamuddin

poet
8Sher
8Shayari
12Ghazal

Sherشعر

See all 8

Popular Sher & Shayari

16 total

Ghazalغزل

See all 12
غزل · Ghazal

jo baad-e-marg bhi dil ko rahi kanaar mein jaa

جو بعد مرگ بھی دل کو رہی کنار میں جا تو سو چکا میں فراغت سے بس مزار میں جا تمام درد ہوں معلوم کچھ نہیں کہ کہاں ترے خدنگ نے کی ہے تن نزار میں جا یہی تو رزق ہے بعد فنا مرا ظالم سمجھ کے برق شرربار خارزار میں جا قدم سمجھ کے تو رکھ تشنگان حسرت سے تہی نہیں ہے ٹک الفت کی رہ گزار میں جا اٹھی جو کلفت دل کم ہو میری کلفت میں غبار جیسے کہ مل جائے ہے غبار میں جا نہ ہو کہیں کہ دو صد خون خفتہ ہوں بیدار صبا جو جائے تو آہستہ کوئے یار میں جا خدنگ غمزہ تو خار شگاف ہے اس کا چھپائے جی کو کوئی کون سے حصار میں جا

غزل · Ghazal

tire bimaar ki shaayad vidaa-e-jaan hai tan se

ترے بیمار کی شاید وداع جان ہے تن سے جنازے کی وگرنہ واں ہے تیاری کا کیا باعث کہیں وقت خطاب اے یار اپنے منہ سے نکلا تھا لگا کہنے کہ مجھ میں آپ میں یاری کا کیا باعث مریض اپنے کو دیکھا آہ خوں آلودہ کیا کیا تھے نہ تھا گر درد دل میں نالہ و زاری کا کیا باعث نہیں کچھ زور سے لیتا کوئی دل دو نہ دو ممنوںؔ یہ مجبوری کا کیا موجب یہ ناچاری کا کیا باعث مرے سینہ میں گر آتش کدہ پنہاں نہیں ظالم فغان و آہ سے ہر دم شررباری کا کیا باعث تصور چشم خوباں کا مقرر تم کو رہتا ہے وگرنہ حضرت دل اتنی بیماری کا کیا باعث ہوا جب کام اپنا کام دل جب پوچھنے آئے مجھے غم کھا چکا اب میری غم خواری کا کیا باعث عجب دیوانگی ہے کوئی بھی یوں دل پھنساتا ہے بہت دانا تھے تم ممنوںؔ گرفتاری کا کیا باعث

غزل · Ghazal

koi hamdard na hamdam na yagaana apnaa

کوئی ہمدرد نہ ہمدم نہ یگانہ اپنا روبرو کس کے کہیں ہم یہ فسانا اپنا نہ کسو جیب کے ہیں پھول نہ دامن کے ہیں خار کس لیے تھا چمن دہر میں آنا اپنا فائدہ کیا جو ہوئے شیخ حرم راہب دیر نہ ہوا دل میں کسی کے جو ٹھکانا اپنا ہے ہزاروں دل پر خوں کو یہاں پیچ پہ پیچ دیکھیو طرۂ مشکیں نہ ملانا اپنا

غزل · Ghazal

tujhe naqsh-e-hasti miTaayaa to dekhaa

تجھے نقش ہستی مٹایا تو دیکھا جو پردہ تھا حائل اٹھایا تو دیکھا یہ سب تیرے ہی حسن کا پرتو ہے نہ دیکھا تجھے تیرا سایا تو دیکھا برا مانیے مت مرے دیکھنے سے تمہیں حق نے ایسا بنایا تو دیکھا نہ ہوں کیونکہ ممنونؔ پیر مغاں کا یہ عالم جو ساغر پلایا تو دیکھا

غزل · Ghazal

nur-e-mah ko shab tah-e-abr-e-tunak kyaa laaf thaa

نور مہ کو شب تہ ابر تنک کیا لاف تھا بال اس مکھڑے سے اٹھ جاتے تو مطلع صاف تھا صافی دلغزند کی کیا تھی دم بوس و کنار بوسہ کو مشکل ٹھہرنا سینہ سے تا ناف تھا اک نگہ کا دور سے بھی آج کل محروم ہے دل کہ تیرا مدتوں خوکردۂ الطاف تھا ہو در مے خانہ پر بے دخت رز بیٹھے ہوئے حضرت ممنوںؔ یہی کیا شیوۂ اشراف تھا

غزل · Ghazal

rahe hai ru-kash-e-nishtar har aabla dil kaa

رہے ہے روکش نشتر ہر آبلہ دل کا یہ حوصلہ ہے کوئی بلبے حوصلہ دل کا عبث نہیں ہے یہ وابستۂ پریشانی کسی کی زلف کو پہنچے ہے سلسلہ دل کا ہجوم غمزہ و خیل کرشمہ لشکر ناز عجب سپاہ سے ٹھہرا مقابلہ دل کا کہوں میں کیا کہ ہوا کیسے بے جگہ مائل ہے اپنے بخت کا شکوہ نہیں گلہ دل کا شب فراق نے چھوڑا نہ صبر و تاب شکیب لگی یہ آگ کہ اسباب سب جلا دل کا

Similar Poets