SHAWORDS
Saleem Figar

Saleem Figar

Saleem Figar

Saleem Figar

poet
5Sher
5Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

10 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

har tazkira kitaab mein tafsil se huaa

ہر تذکرہ کتاب میں تفصیل سے ہوا میرا سفر شروع ہی تکمیل سے ہوا اس خاکداں پہ پھیلنے والا ہے ایک روز جس قہر کا ظہور کبھی نیل سے ہوا ہر سمت گھومتی تھی یہاں رات جا بجا پھر دن تمہارے چہرۂ قندیل سے ہوا اگتے ہیں ساحلوں پہ کسی پھول کی طرح کیسا یہ عشق طائروں کو جھیل سے ہوا یہ جو تمہیں خراب نظر آ رہا ہوں میں پیدا یہ مسئلہ بھی کسی ڈھیل سے ہوا اب دیکھیے اترتا ہے کیا آسمان سے اک فیصلہ تو پہلے ابابیل سے ہوا

غزل · Ghazal

andhere ko nigaltaa jaa rahaa huun

اندھیرے کو نگلتا جا رہا ہوں دیا ہوں اور جلتا جا رہا ہوں مری ہر سمت یہ سائے سے کیوں ہیں میں جیسے دن ہوں ڈھلتا جا رہا ہوں دھواں سا پھیلتا جاتا ہوں بجھ کر حدوں سے اب نکلتا جا رہا ہوں زوال آدمیت دیکھ کر میں کف افسوس ملتا جا رہا ہوں مجھے تو ٹوٹنا ہے حشر بن کر نہ جانے کیوں میں ٹلتا جا رہا ہوں میں زندہ ہوں کئی صدیوں سے اب تک فقط چہرے بدلتا جا رہا ہوں

غزل · Ghazal

shaam Dhalte hi tire dhyaan mein aa jaataa huun

شام ڈھلتے ہی ترے دھیان میں آ جاتا ہوں یاد کرتی ہو تو اک آن میں آ جاتا ہوں رات ہے جشن مری روح کی آزادی کا صبح پھر جسم کے زندان میں آ جاتا ہوں میں نہیں کچھ بھی مگر تیری نظر پڑتے ہی کوزہ گر میں کسی امکان میں آ جاتا ہوں تجھ سے لکھے ہیں مرے نقش سوئے خاک یہاں آسماں سے اسی احسان میں آ جاتا ہوں دیکھ کر مجھ کو چمکتی ہیں نگاہیں تیری شکر ہے میں تری پہچان میں آ جاتا ہوں شام بجھتا ہوا سورج ہے جنازہ دن کا میں بھی چند اشک لئے لان میں آ جاتا ہوں

غزل · Ghazal

chamakti os ki surat gulon ki aarzu honaa

چمکتی اوس کی صورت گلوں کی آرزو ہونا کسی کی سوچ میں رہنا کسی کی جستجو ہونا وہ پتھر ہے پگھلنے میں ذرا سا وقت تو لے گا ابھی ممکن نہیں ہے اس سے کوئی گفتگو ہونا اسے میں دیکھتا جاؤں کہاں یہ بات آنکھوں میں نہیں آسان سورج کے مسلسل روبرو ہونا اسے آتا ہے لمحوں میں بھی اپنے عکس کو بھرنا نہ ہونا پاس لیکن پھر بھی میرے چار سو ہونا تمہاری یاد کی بارش برستی ہے مرے دل پر مری آنکھوں کو آتا ہی نہیں ہے بے وضو ہونا لہو میں بو گیا ہے قطرہ قطرہ سینکڑوں کانٹے ہری رت میں بھی میرے صحن گل کا بے نمو ہونا

Similar Poets