SHAWORDS
Yasmeen Hameed

Yasmeen Hameed

Yasmeen Hameed

Yasmeen Hameed

poet
19Shayari
3Ghazal

Popular Shayari

19 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

پردہ آنکھوں سے ہٹانے میں بہت دیر لگی ہمیں دنیا نظر آنے میں بہت دیر لگی نظر آتا ہے جو ویسا نہیں ہوتا کوئی شخص خود کو یہ بات بتانے میں بہت دیر لگی ایک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میں وہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی آگ ہی آگ تھی اور لوگ بہت چاروں طرف اپنا تو دھیان ہی آنے میں بہت دیر لگی جس طرح ہم کبھی ہونا ہی نہیں چاہتے تھے خود کو پھر ویسا بنانے میں بہت دیر لگی یہ ہوا تو کہ ہر اک شے کی کشش ماند پڑی مگر اس موڑ پہ آنے میں بہت دیر لگی

parda aankhon se haTaane mein bahut der lagi

غزل · Ghazal

کیا ہوا کوئی سوچتا بھی نہیں اور کہنے کو کچھ ہوا بھی نہیں جیسے گم ہو گئی شناخت مری اب کوئی مجھ کو ڈھونڈھتا بھی نہیں جس سے رہنے لگے گلے مجھ کو وہ ابھی مجھ کو جانتا بھی نہیں ایسا خاموش بھی نہیں لگتا اور کچھ منہ سے بولتا بھی نہیں چاہتا ہے جواب بھی سارے اور کچھ مجھ سے پوچھتا بھی نہیں مسترد بھی کبھی نہیں کرتا وہ مری بات مانتا بھی نہیں داد دیتا ہے جیتنے پہ مجھے اور کبھی مجھ سے ہارتا بھی نہیں خواب تک میرے چھین لیتا ہے اور کچھ مجھ سے مانگتا بھی نہیں اس طرف سب چراغ جلتے ہیں جس طرف کوئی راستہ بھی نہیں رات دن پر محیط ہے تو رہے روشنی کوئی چاہتا بھی نہیں ڈوبتے آفتاب کی جانب دیر تک کوئی دیکھتا بھی نہیں

kyaa huaa koi sochtaa bhi nahin

غزل · Ghazal

اتنے آسودہ کنارے نہیں اچھے لگتے ایک ہی جیسے نظارے نہیں اچھے لگتے اتنی بے ربط کہانی نہیں اچھی لگتی اور واضح بھی اشارے نہیں اچھے لگتے ذرا دھیمی ہو تو خوشبو بھی بھلی لگتی ہے آنکھ کو رنگ بھی سارے نہیں اچھے لگتے پاس آ جائیں تو بے نوری مقدر ٹھہرے دور بھی اتنے ستارے نہیں اچھے لگتے اپنی گمنامی کے صحراؤں میں خوش رہتی ہوں اب مجھے شہر تمہارے نہیں اچھے لگتے

itne aasuda kinaare nahin achchhe lagte

Similar Poets