SHAWORDS
Zaheer Kashmiri

Zaheer Kashmiri

Zaheer Kashmiri

Zaheer Kashmiri

poet
30Sher
30Shayari
21Ghazal

Sherشعر

See all 30

Popular Sher & Shayari

60 total

Ghazalغزل

See all 21
غزل · Ghazal

is daur-e-aafiyat mein ye kyaa ho gayaa hamein

اس دور عافیت میں یہ کیا ہو گیا ہمیں پتہ سمجھ کے لے اڑی وحشی ہوا ہمیں پتھر بنے ہیں عجز بیانوں کے سامنے تخلیق فن کا خوب ملا ہے صلا ہمیں ہم کو طلوع صبح بہاراں کی تھی تلاش اس جرم کی سزا ہے یہ زنجیر پا ہمیں یہ دور تیز گام بھی ہے ان سے بے خبر وہ منزلیں جو دے گئیں اپنا پتہ ہمیں راہ طلب سمٹ کے قدم چومنے لگی جب بھی کوئی حریف‌ سفر مل گیا ہمیں ظلمت کا دور کچھ بھی سہی ستر‌ پوش تھا کب روشنی نے جیب و گریباں دیا ہمیں پس منظر بہار سے ہم بے خبر نہ تھے راس آ سکی نہ خندۂ گل کی صدا ہمیں ہم کو تو نذر سیل ہوئے عمر ہو گئی کشتی میں ڈھونڈھتا ہے مگر ناخدا ہمیں

غزل · Ghazal

miraa hi ban ke vo but mujh se aashnaa na huaa

مرا ہی بن کے وہ بت مجھ سے آشنا نہ ہوا وہ بے نیاز تھا اتنا تو کیوں خدا نہ ہوا شکن ہمیشہ جبیں پر رہے تو عادت ہے مجھے یقیں ہے وہ مجھ سے کبھی خفا نہ ہوا تمام عمر تری ہمرہی کا شوق رہا مگر یہ رنج کہ میں موجۂ صبا نہ ہوا حجاب حسن سے بڑھتی ہے وار عریانی یہی سبب ہے میں آزردۂ‌ حیا نہ ہوا نشاط ہجر کا خوگر بنا دیا ہوتا جفائے یار سے اتنا بھی حق ادا نہ ہوا حیات و ہجر کا خود میں نے انتخاب کیا میں قید کب تھا جو میں قید سے رہا نہ ہوا دیار درد میں دل نے بہت تلاش کیا نصیب عشق مگر تیرا نقش پا نہ ہوا ظہیرؔ سوز دروں بھی عجب کرشمہ ہے میں دور رہ کے بھی اس سے کبھی جدا نہ ہوا

غزل · Ghazal

har roz hi imroz ko fardaa na karoge

ہر روز ہی امروز کو فردا نہ کرو گے وعدہ یہ کرو پھر کبھی وعدا نہ کرو گے یہ مان لیا عہد وفا بھول چکے ہو کیا بھول کے بھی تم ہمیں چاہا نہ کرو گے محفل سے ہی اٹھ جائیں گے ہم ایسے قبا چاک وحشت کا ہماری کبھی شکوا نہ کرو گے اچھا تھا کہ جب عارضۂ ہجر نہیں تھا اچھا ہے کہ اب تم کبھی اچھا نہ کرو گے جس راز میں شامل ہے ہمارا بھی فسانہ اس راز کو کیا ہم پہ بھی افشا نہ کرو گے مر جائے گا دل حسرت انوار سحر میں بے پردہ اگر تم رخ زیبا نہ کرو گے کیا اور نہ تھا ترک تعلق کا بہانہ سنتے ہیں کہ اب تم ہمیں رسوا نہ کرو گے سمجھو تو ظہیرؔ ان کی نگاہوں کے اشارے کیا آج بھی اظہار تمنا نہ کرو گے

غزل · Ghazal

ab ishq se lau lagaaeinge ham

اب عشق سے لو لگائیں گے ہم اب دل کے بھی کام آئیں گے ہم جب جھٹپٹا ہوگا شام غم کا پلکوں پہ دیئے جلائیں گے ہم ہم بن گئے ہیں ادا تمہاری چھیڑوگے تو روٹھ جائیں گے ہم اے مونس دل اے ہجر کی رات لے چل دیے اب نہ آئیں گے ہم کیا بیٹھے بٹھائے ہو گیا ہے پوچھیں گے تو کیا بتائیں گے ہم وہ آنکھ بڑی جہاں نما ہے اس آنکھ سے کیا چھپائیں گے ہم صحرا تو ظہیرؔ تنگ نکلا اب دیکھیں کدھر کو جائیں گے ہم

غزل · Ghazal

ab hai kyaa laakh badal chashm-e-gurezaan ki tarah

اب ہے کیا لاکھ بدل چشم گریزاں کی طرح میں ہوں زندہ ترے ٹوٹے ہوئے پیماں کی طرح کوئی دستک کوئی آہٹ نہ شناسا آواز خاک اڑتی ہے در دل پہ بیاباں کی طرح تو مری ذات مری روح مرا حسن کلام دیکھ اب تو نہ بدل گردش دوراں کی طرح میں نے جب غور سے دیکھا تو وہ پتھر نکلا ورنہ وہ حسن نظر آتا تھا انساں کی طرح اب میں کس ناز پہ کہہ دوں کہ اسے کر لے قبول دل تو صد چاک ہے مفلس کے گریباں کی طرح ابھی کچھ کار محبت ہے مجھے دنیا میں زندگی ختم نہ ہو صحبت یاراں کی طرح میں تری بزم سے نکلا تھا نظر کی کی صورت اب نہ یوں دیکھ مجھے دیدۂ حیراں کی طرح برق بن کر مرے خرمن کو جلانے والے تو ہی برسا تھا کبھی ابر بہاراں کی طرح

غزل · Ghazal

firaaq-e-yaar ke lamhe guzar hi jaaeinge

فراق یار کے لمحے گزر ہی جائیں گے چڑھے ہوئے ہیں جو دریا اتر ہی جائیں گے تمام رات در میکدہ پہ کاٹی ہے سحر قریب ہے اب اپنے گھر ہی جائیں گے تو میرے حال پریشاں کا کچھ خیال نہ کر جو زخم تو نے لگائے ہیں بھر ہی جائیں گے میان دار و شبستان یار بیٹھے ہیں جدھر اشارۂ دل ہو ادھر ہی جائیں گے جلوس ناز کبھی تو ادھر سے گزرے گا کبھی تو دل کے مقدر سنور ہی جائیں گے یہی رہے گا جو انداز نا شناسائی تمہارے چاہنے والے تو مر ہی جائیں گے ابھی چھڑی بھی نہ تھی داستان عہد وفا کسے خبر تھی کہ وہ یوں مکر ہی جائیں گے جمال یار کی نادیدہ خلوتوں میں ظہیرؔ اگر گئے تو یہ آشفتہ سر ہی جائیں گے

Similar Poets