SHAWORDS
Zubair Ahmad Saani

Zubair Ahmad Saani

Zubair Ahmad Saani

Zubair Ahmad Saani

poet
13Shayari
3Ghazal

Popular Shayari

13 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

آرزو مہربان ہے کس کی میری غزلوں میں جان ہے کس کی تم نے دیکھا اسے تو سوچا بھی جان ہے اور جان ہے کس کی ہائے کس درجہ خوبصورت ہے زندگی داستان ہے کس کی بات معمولی ہے بڑی لیکن دیکھ تو لے زبان ہے کس کی پھیکا پڑتا یہ حسن کا بازار کون مالک دکان ہے کس کی جب تلک ہیں زمیں پہ دیکھتے ہیں آسماں تک اڑان ہے کس کی تیری زلفوں کا جب سے سایہ ہٹا اب میسر امان ہے کس کی کون چاہے گا تم کو ٹوٹ کے اب آرزو اب جوان ہے کس کی ثانیؔ اشعار کیا بلا کے ہیں بے رخی مہربان ہے کس کی

aarzu mehrbaan hai kis ki

غزل · Ghazal

دی ہے فقیہ دل نے گواہی مرے خلاف ثابت ہوا ہے جرم نگاہی مرے خلاف میں صبح زندگی کا پیمبر ہوں اس لیے کیا ہے اگر ہے شب کی سیاہی مرے خلاف آئے مشام جان تلک کیسے بوئے گل رہنے لگی ہے باد صبا ہی مرے خلاف ہاں یہ ضمیر بیچنے والے نمک حرام ہیں کیسے کیسے لوگ الٰہی مرے خلاف یلغار ہو رہی تھی دمادم مرے لیے یا کی گئی ہے پشت پناہی مرے خلاف مجھ کو مری شکست پہ ہوتی ہے یوں خوشی یہ کیسی فتح آپ نے چاہی مرے خلاف اظہار رائے فکر فلک رس کا ہے اثر کچھ لوگ ہوں گے خواہی نخواہی مرے خلاف

di hai faqih-e-dil ne gavaahi mire khilaaf

غزل · Ghazal

تو سمجھتا ہی نہیں چشم فسوں ساز کا رمز سب ادائیں ہیں وگرنہ تو اسی ناز کا رمز لب کی جنبش کا تو محتاج نہیں دل میرا ہر خموشی نے دیا ہے مجھے آواز کا رمز اس سے اونچا یہ زمانہ تو نہیں اڑ سکتا طائر سدرہ سے تو سیکھ لے پرواز کا رمز سب کو اندازہ مری خانہ خرابی سے ہوا تھا الگ سب سے مرے خانہ بر انداز کا رمز سب کے سینے سے جو خورشید کی کرنیں پھوٹیں آج ہر ذرے میں دیکھا ہے تگ و تاز کا رمز

tu samajhtaa hi nahin chashm-e-fusun-saaz kaa ramz

Similar Poets