SHAWORDS
Aal

Aal

Aal

Aal

poet
9Shayari
28Ghazal

Popular Shayari

9 total

Ghazalغزل

See all 28
غزل · Ghazal

جنوں بگڑی ہوئی حالت کے بننے کا گماں کب تک گریباں جا چکا کب کا رہیں گی دھجیاں کب تک محبت نا شناسوں میں محبت کی فغاں کب تک نہ جانے کٹ کے دل سے کام دے گی اب زباں کب تک تہیہ کر چکے جس بے وفا کو بھول جانے کا اسی کی یاد آخر دل میں لے گی چٹکیاں کب تک ادھر تنکا اٹھایا اور ادھر پھر برق نے پوچھا کہ پھر تیار ہو جائے گا بن کر آشیاں کب تک کھلے کچھ پیکر امید یا یہ وہم مٹ جائے نظر آئیں گی دھندھلی دھندھلی سی پرچھائیاں کب تک تمہاری آس پر کس کس طرح دل کو نہ سمجھایا مگر یہ اہتمام خود فریبی مہرباں کب تک رضاؔ کب سے یہی فریاد ہے باغ تمنا کی مجھے لوٹے چلا جائے گا میرا باغباں کب تک

junun bigDi hui haalat ke banne kaa gumaan kab tak

41 views

غزل · Ghazal

درماں ملا تو درد کا عنواں بدل گیا آیا سمجھ میں درد تو درماں بدل گیا ایسی بھی کیا نگاہ محبت سے دشمنی پھولوں سمیت رنگ گلستاں بدل گیا ساحل پہ لا کے ٹوٹی ہوئی ناؤ پھینک دی کھا کر ترس ارادۂ طوفاں بدل گیا کافر بنا کے کفر نوازی بھی چھوڑ دی ایمان لے کے دشمن ایماں بدل گیا محفل میں وہ تھے اور محبت پہ گفتگو پہنچا جو میں تو بات کا عنواں بدل گیا آزاد کر رہے ہیں زیارت اسیر کی کس کے قدم سے عالم زنداں بدل گیا تم تو بدل سکے نہ پریشانیٔ خیال ہم کو رضاؔ خیال پریشاں بدل گیا

darmaan milaa to dard kaa unvaan badal gayaa

41 views

غزل · Ghazal

ہمیں نے ان کی طرف سے منا لیا دل کو وہ کرتے عذر تو یہ اور بھی گراں ہوتا سمجھ تو یہ کہ نہ سمجھے خود اپنا رنگ جنوں مزاج یہ کہ زمانہ مزاج داں ہوتا بھری بہار کے دن ہیں خیال آ ہی گیا اجڑ نہ جاتا تو پھولوں میں آشیاں ہوتا دماغ عرش پہ ہے تیرے در کی ٹھوکر سے نصیب ہوتا جو سجدہ تو میں کہاں ہوتا

hamin ne un ki taraf se manaa liyaa dil ko

41 views

غزل · Ghazal

پہونچی نہ دل کی بات حدود پیام تک باقی ہیں ان پہ کتنے جواب سلام تک بت خانہ ساز رنگ زمانہ ہے کس قدر چھوڑا نہ اس نے کعبۂ عالی مقام تک مانوس ہو رہے ہیں تری جلوہ گاہ سے پہونچے ابھی ہیں منزل ماہ تمام تک جب تک رہے وہ میری نگاہوں کے سامنے ٹھہری نہ ایک رخ سے ادائے خرام تک دل دے کے ان کو آپ سے ایسے گزر گئے جیسے کہ ہم تھے صرف اسی انتظام تک انجام کار شب کے اندھیرے میں لٹ گیا رکھا تھا کیف صبح بچا کر جو شام تک اس طرح کر رہے ہیں رضاؔ کا وہ تذکرہ خالی نہیں ہے طنز سے حسن کلام تک

pahunchi na dil ki baat hudud-e-payaam tak

41 views

غزل · Ghazal

اللہ نظر کوئی ٹھکانہ نہیں آتا آنے کو چلے آتے ہیں جانا نہیں آتا کہہ دوں تو مزے پر یہ فسانہ نہیں آتا ٹھہروں تو پلٹ کر یہ زمانہ نہیں آتا یوں روز ہوا کرتے تھے بے ساختہ چکر اب آج بلایا ہے تو جانا نہیں آتا تدبیر سی تدبیر دعاؤں سی دعائیں سب آتا ہے تقدیر بنانا نہیں آتا

allaah nazar koi Thikaana nahin aataa

41 views

غزل · Ghazal

یہی اچھا ہے جو اس طرح مٹائے کوئی آپ بھی پھر مجھے ڈھونڈے تو نہ پائے کوئی کوندتی برق نہ دیتی ہو جہاں فرصت دید تاب کیا ہے جو وہاں آنکھ اٹھائے کوئی بندشیں عشق میں دنیا سے نرالی دیکھیں دل تڑپ جائے مگر لب نہ ہلائے کوئی

yahi achchhaa hai jo is tarah miTaae koi

41 views

Similar Poets