SHAWORDS
Abdur Rauf Urooj

Abdur Rauf Urooj

Abdur Rauf Urooj

Abdur Rauf Urooj

poet
5Sher
5Shayari
15Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

10 total

Ghazalغزل

See all 15
غزل · Ghazal

na jaane kyaa miri vahshat ne khvaab dekhaa hai

نہ جانے کیا مری وحشت نے خواب دیکھا ہے تمام شہر پہ راتوں کا سخت پہرا ہے خود آج اپنی لکیروں میں ڈھونڈھتا ہے پناہ وہ ایک ہاتھ جو تقدیر کو بدلتا ہے معیشتوں کے جہنم میں جل رہے ہیں بدن جہاں میں روح کی آسودگی کا چرچا ہے کسی کو صرف شگوفے کسی کو صرف شرر نہ جانے اب کے بہاروں کا فیض کیسا ہے نہیں ہے ہم میں سلیماں کوئی مگر ہم سے زمانہ قاف کی پریوں کی بات کرتا ہے کچھ اب کے اور بھی زخموں کی آگ تیز ہوئی عروجؔ ان کے تبسم میں زہر کیسا ہے

غزل · Ghazal

chaand se pyaar sitaaron se shanaasaai bhi

چاند سے پیار ستاروں سے شناسائی بھی ہم نے دیکھی ہے غم دوست کی رسوائی بھی جلوۂ شہر نگار اور نکھر اور سنور ہم میں دیوانے بھی موجود ہیں سودائی بھی جلوۂ شہر نگار اور نکھر اور سنور ہم میں دیوانے بھی موجود ہیں سودائی بھی ذہن میں یوں تری یادوں کے نشے لہرائے بن گیا گیت سکوت شب تنہائی بھی آؤ پھر لہجۂ گل میں کوئی افسانہ کہیں سلب ہوتی ہے کہیں قوت گویائی بھی اے غم دوست ترا کیسے برا چاہیں گے جن سے دیکھی نہ گئی غیر کی رسوائی بھی ہے وہی قافلۂ فکر و نظر اور عروجؔ زندگی شاہ نشینوں سے اتر آئی بھی

غزل · Ghazal

khun-e-dil hai nikhaar kaanTon par

خون دل ہے نکھار کانٹوں پر دیکھتا جا بہار کانٹوں پر انقلاب چمن کی بات کرو ہم نے دیکھی بہار کانٹوں پر میری دیوانگی بھی دیکھ چکی دامن تار تار کانٹوں پر فصل گل بھی گزار دی ہم نے اے غم روزگار کانٹوں پر دل کی بے خوابیاں نہ جائیں گی نیند آئے ہزار کانٹوں پر بات کیا ہے کہ اس کے غم کی طرح لوٹتی ہے بہار کانٹوں پر ہائے وہ چند حسن کار عروجؔ جن کو آتا ہے پیار کانٹوں پر

غزل · Ghazal

ba-qadr-e-did na the teri anjuman ke charaagh

بہ قدر دید نہ تھے تیری انجمن کے چراغ مری نگاہ فروزاں ہوئی ہے بن کے چراغ ہزار باد حوادث ہزار صرصر غم جلا رہا ہوں مگر عظمت چمن کے چراغ نقوش شہر نگاراں ابھارتے ہی رہے مرے جنوں کے اجالے تری لگن کے چراغ سواد عصر میں فردا کی تابناکی ہے بجھا دیے گئے اندیشۂ کہن کے چراغ ہجوم غم میں ہوا تھا یہ کون نغمہ سرا جلی ہے تیرگئ شام درد بن کے چراغ نہ باد دشت و بیاباں نہ شام رنج و بلا لہو سے اپنے جلاتے ہیں ہم وطن کے چراغ جلو میں تابش قندیل آگہی لے کر بجھا دئے ہیں محبت نے اہرمن کے چراغ زمانہ شام بلا سے سوال کرتا ہے کدھر گئے وہ ترے دور پر فتن کے چراغ شرار نطق ہوا صرف ہر خیال عروجؔ جلے تو بجھ نہ سکے شوخئ سخن کے چراغ

غزل · Ghazal

chand paaband-e-salaasil hue aazaad ab ke

چند پابند سلاسل ہوئے آزاد اب کے جانے دیوانوں پہ کیا آئے گی افتاد اب کے جن کی یک جہتیٔ احساس تھی آئین جنوں ہیں وہی لوگ تو مجموعۂ اضداد اب کے یوں اڑایا گیا ارباب محبت کا مذاق ہو گئے ہم ہوس نام میں برباد اب کے ہم نے بیداریٔ تحریک مسرت کے لیے ہر رگ جاں پہ رکھا دشنۂ فریاد اب کے ان فضاؤں میں بجھے سیکڑوں خورشید مگر خیر سے چپ ہیں شب مرگ کے نقاد اب کے اور تو کچھ نہ رہا اہل وفا کے بس میں نذر کو لائے ہیں بھولی ہوئی اک یاد اب کے دیر سے سوچ میں ہے عشرت پرویز عروجؔ جانے کس طرح اٹھے تیشۂ فرہاد اب کے

غزل · Ghazal

nazar mein loch na haijaan manzaron mein hai

نظر میں لوچ نہ ہیجان منظروں میں ہے عروس صبح ابھی شب کی چادروں میں ہے نہ سوچ تاجوروں کا مآل کیا ہوگا یہ دیکھ تیشہ بکف کون پتھروں میں ہے بھڑک رہی ہیں کناروں کی بستیاں اب تک بلا کی آگ ہمارے سمندروں میں ہے نگار خانۂ معنی سے سرسری نہ گزر لہو کا رنگ بھی دو چار منظروں میں ہے سکوت سنگ کو آسائش بیاں دے دے عجب کمال ہنر آئنہ گروں میں ہے گلی کے موڑ پہ کس نے دیا جلایا تھا اسی کی روشنی تاریک سے گھروں میں ہے نگل نہ جائیں اسے بھی یہ کج کلاہ عروجؔ ذرا سی آن جو باقی سخنوروں میں ہے

Similar Poets