SHAWORDS
Abida Karamat

Abida Karamat

Abida Karamat

Abida Karamat

poet
7Shayari
21Ghazal

Popular Shayari

7 total

Ghazalغزل

See all 21
غزل · Ghazal

عقدے کھلے نہ مجھ پہ ترے خد و خال کے ہر سانس چل دیا مجھے الجھن میں ڈال کے جو خود گنوا چکا ہے کہیں عمر معتبر وہ کیا حساب دے گا مرے ماہ و سال کے آئے تھے میری بزم میں کچھ جم صفات لوگ جلوے نہ کم ہوئے مرے جام سفال کے میں کیا ہوں صرف اتنا ہی پوچھا تھا ایک دن کتنے جواب دے گا مجھے اس سوال کے آندھی کی طرح آ کے چلا بھی گیا کہیں کنکر سا کوئی وہ مری آنکھوں میں ڈال کے جو بھی ملا تھا دولت دل اس پہ وار دی رکھا نہ کوئی میں نے خزانہ سنبھال کے وہ آنے والے وقت کے تیور سمجھ گیا میں رشتے جوڑتی رہی ماضی کے حال کے

‘uqde khule na mujh pe tire khad-o-khaal ke

41 views

غزل · Ghazal

بہا کے بستی کو مطلع جو کھل گیا سائیں قبول ہو گئی کہتے ہو وہ دعا سائیں سو اتنا حبس بڑھایا گیا کہ پھر آخر چراغ دے کے خریدی گئی ہوا سائیں یہ کن خطوط پہ دیوار ہم نے کھینچی ہے کوئی برا نہیں ہم میں نہیں بھلا سائیں قطع ہوئی ہیں زبانیں کہ بک گئے ہیں سخن زبان رکھتے ہوئے کوئی چپ رہا سائیں کریں نہ کس لیے آباد قتل گاہیں ہم قتیل ہونا ہی ٹھہری اگر جزا سائیں کہاں سے قند کو لا کر زبان پر رکھتے ہوئی ہے زہر سے جو آلودہ ہر فضا سائیں دعائیں کس لیے مانگی تھیں حبس چھٹنے کی اڑا کے لے گئی آندھی مری ردا سائیں

bahaa ke basti ko matla' jo khul gayaa saain

41 views

غزل · Ghazal

میں دنیا دیکھ کر حیرت زدہ تھی سو میری عقل کی یہ انتہا تھی میں طوفانوں میں کیسے گھر گئی ہوں میں گرد و پیش سے جب آشنا تھی دوراہا راہ میں ہر پل ملا ہے مرا ہر اک قدم اک ابتدا تھی سر راہے مجھے کیوں رکھ دیا ہے ترے حجرے کا میں تنہا دیا تھی اسی اک بات سے تھا ذہن خالی وہی جو بات مجھ کو سوچنا تھی مجھے کھو کر بہت وہ مطمئن تھا وہاں میری کمی اپنی جگہ تھی

main duniyaa dekh kar hairat-zada thi

41 views

غزل · Ghazal

آگ کے سفر میں جب راکھ کا بدن ہوگا ایک سانس لینا بھی زندگی کا فن ہوگا جو بھی میں نے سوچا تھا وہ ہی اب کے لکھا ہے تنگ اور بھی اب کے حلقۂ رسن ہوگا منزلیں بھی نا معلوم راستے بھی لا محدود یہ سفر بھی لگتا ہے باعث تھکن ہوگا اس نے میری شاخوں کو اس طرح نمو بخشی زخم کے کھلیں گے پھول درد کا چمن ہوگا ہم کو پھر زمانے تک لوگ یاد رکھیں گے سر کہ ہوگا نیزے پر جسم بے کفن ہوگا سینۂ محبت میں درد جب نہیں ہوتا ساز بے سرے ہوں گے شعر بے وزن ہوگا

aag ke safar mein jab raakh kaa badan hogaa

41 views

غزل · Ghazal

حصار میں لیے بے نام ایک وحشت تھی یہی متاع یہی زندگی کی قیمت تھی کہیں قیام بھی کرتے تو بد گماں رہتے ہمارے پیر سے لپٹی ہوئی وہ ہجرت تھی تری تلاش فقط زاد راہ تھی ہم کو وگرنہ ہم کو فقط اپنی ہی ضرورت تھی تمام عمر وفادار ہی رہے اپنے برائے زخم ترے ہاتھ پہ بھی بیعت تھی ملیں تو پرسش احوال بھی ضروری تھا یہ گفتگو بھی کوئی صورت محبت تھی تھکن ہی دے کے گیا ذات کا سفر مجھ کو کہ یہ بھی رائیگاں شاید کوئی مسافت تھی زمیں پہ بوجھ سے اپنے گری تھیں دیواریں یہ اور بات کہ برسات سے شکایت تھی ہوا کی زد پہ ہی آ کر چراغ بجھنا تھا وگرنہ پھر تو روایات سے بغاوت تھی

hisaar mein liye be-naam ek vahshat thi

41 views

غزل · Ghazal

ندی احساس کی چڑھتی رہی ہے وفا کی راہ میں بڑھتی رہی ہے کسی سے جنگ کیا لڑکی کرے وہ جو اپنے آپ سے لڑتی رہی ہے بلندی پر پہنچ کر کیا وہ پگھلے پہاڑوں پر برف پڑتی رہی ہے ستارہ بن کے تیری راہ میں ہے جو افشاں مانگ سے جھڑتی رہی ہے تمہارے حق میں کیسے فیصلہ دوں انا مجھ سے مری اڑتی رہی ہے بچا کر قبر سے لے آئے جس کو در و دیوار میں گڑتی رہی ہے

nadi ehsaas ki chaDhti rahi hai

41 views

Similar Poets