SHAWORDS
A

Aghaz Barni

Aghaz Barni

Aghaz Barni

poet
8Shayari
7Ghazal

Popular Shayari

8 total

Ghazalغزل

See all 7
غزل · Ghazal

وہ نظر مہرباں اگر ہوتی زندگی اپنی معتبر ہوتی نفرتوں کے طویل صحرا میں ان کی چاہت تو ہم سفر ہوتی اے شب غم مرے مقدر کی تیرے دامن میں اک سحر ہوتی لمحہ لمحہ اذیتیں ہیں جہاں یاد ہی ان کی چارہ گر ہوتی ان سے منسوب ہو گئے ورنہ زندگی کس طرح بسر ہوتی ہم ہی آغازؔ گرم صحرا تھے زلف کیا سایۂ شجر ہوتی

vo nazar mehrbaan agar hoti

40 views

غزل · Ghazal

دل تھا کہ غم جاں تھا میں خود سے پشیماں تھا میں نے اسے چاہا تو وہ مجھ سے گریزاں تھا فطرت کے اشارے پر جو نقش تھا رقصاں تھا حالات کے ہاتھوں میں کیوں میرا گریباں تھا کل میرے تصرف میں اک عالم امکاں تھا میں خود سے چھپا لیکن اس شخص پہ عریاں تھا کیوں شہر نگاراں میں آغاز پریشاں تھا

dil thaa ki gham-e-jaan thaa

40 views

غزل · Ghazal

گھر سے نکلنا جب مری تقدیر ہو گیا اک شخص میرے پاؤں کی زنجیر ہو گیا اک حرف میرے نام سے دیوار شہر پر یہ کیا ہوا کہ رات میں تحریر ہو گیا میں اس کو دیکھتا ہی رہا اس میں ڈوب کر وہ تھا کہ میرے سامنے تصویر ہو گیا وہ خواب جس پہ تیرہ شبی کا گمان تھا وہ خواب آفتاب کی تعبیر ہو گیا میں تو زباں پہ لایا نہیں تیرا نام بھی کیوں عشق میرا باعث تشہیر ہو گیا آغازؔ اس نے جو بھی کہا میرے واسطے وہ کیوں مرے کلام کی تفسیر ہو گیا

ghar se nikalnaa jab miri taqdir ho gayaa

40 views

غزل · Ghazal

اگر کچھ اعتبار جسم و جاں ہو ابھی کچھ اور میرا امتحاں ہو مجھے درپیش ہے بس ایک منزل کہ تجھ سے بات ہو لیکن کہاں ہو جسے موج بلا چومے مسلسل مری کشتی کا ایسا بادباں ہو کہاں تک صورت امکاں نکالوں اگر ہر بار محنت رائیگاں ہو مرے خوابوں کی وہ بے نام جنت زمین و آسماں کے درمیاں ہو مرے احساس کے آتش فشاں کا اگر ہو تو مرے دل تک دھواں ہو اگر آغازؔ ہے چپ چاپ ساحل سمندر کی طرح تم بے کراں ہو

agar kuchh e'tibaar-e-jism-o-jaan ho

40 views

غزل · Ghazal

میں حرف ابتدا ہوں مسلسل اک صدا ہوں سحر کی آرزو میں کہاں تک آ گیا ہوں تخیل ہوں اسی کا میں جس کا نقش پا ہوں زمانہ دیکھتا ہے میں جس کو دیکھتا ہوں مجھے یہ ہوش کب ہے برا ہوں یا بھلا ہوں اسے سلجھاؤں کیسے میں خود الجھا ہوا ہوں

main harf-e-ibtidaa huun

40 views

غزل · Ghazal

دور سے کیا مسکرا کر دیکھنا دل کا عالم دل میں آ کر دیکھنا خود کو گر پہچاننا چاہو کبھی مجھ کو آئینہ بنا کر دیکھنا قد کا اندازہ تمہیں ہو جائے گا اپنے سائے کو گھٹا کر دیکھنا میں اندھیرے اوڑھ کر سو جاؤں گا تم اجالوں میں سما کر دیکھنا شام کا منظر حسیں ہو جائے گا ہاتھ پہ مہندی لگا کر دیکھنا ہو چلا زخم تمنا مندمل اک ذرا پھر مسکرا کر دیکھنا کس قدر آغازؔ ابلتا ہے سکوں تم ذرا آنسو بہا کر دیکھنا

duur se kyaa muskuraa kar dekhnaa

40 views

Similar Poets