SHAWORDS
A

Ahmad Riyaz

Ahmad Riyaz

Ahmad Riyaz

poet
5Shayari
4Ghazal

Popular Shayari

5 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

کیا کیا محبتوں کے زمانے بدل گئے اب تم کبھی ملے ہو تو آنسو نکل گئے فرط غم حوادث دوراں کے باوجود جب بھی ترے دیار سے گزرے مچل گئے میں نکتہ چیں نہیں ہوں مگر یہ بتائیے وہ کون تھے جو ہنس کے گلوں کو مسل گئے کچھ دست گل فروش میں سنولا کے رہ گئے کچھ باغباں کی برق نوازی سے جل گئے تم نے ہمیں فریب قیادت دیا تو ہے لیکن کبھی ہوا ہے کہ طوفان ٹل گئے اک وہ بھی تھے جو بہہ گئے موجوں کے ساتھ ساتھ اک ہم بھی ہیں جو کھا کے تھپیڑے سنبھل گئے

kyaa kyaa mohabbaton ke zamaane badal gae

40 views

غزل · Ghazal

ہم ہی بدلیں گے رہ و رسم گلستاں یارو ہم سے وابستہ ہے تعمیر بہاراں یارو قربت کاکل و رخسار سے جی تنگ نہیں اک ذرا چین تو دے گردش دوراں یارو لاکھ ہم مرحلۂ دار و رسن سے گزرے زندگی سے نہ ہوئے پھر بھی گریزاں یارو اک تھکا خواب کہ سینے میں سلگتا ہے ابھی اک دبی یاد کہ ہے نیش رگ جاں یارو آمد صبح سے مایوس نہیں ہیں لیکن ڈس نہ لے تیرگیٔ شام غریباں یارو اور کچھ دور کہ تھوڑی ہے رہ جور و ستم اور کچھ دیر کہ ٹوٹا در زنداں یارو اپنا دکھ ہو تو ریاضؔ اس کا مداوا کرتے ہیں سبھی شعلہ بجاں چاک گریباں یارو

ham hi badleinge rah-o-rasm-e-gulistaan yaaro

40 views

غزل · Ghazal

بہ وصف شوق بھی دل کا کہا نہیں کرتے فروغ قامت و رخ کی ثنا نہیں کرتے شکست عہد ستم پر یقین رکھتے ہیں ہم انتہائے ستم کا گلا نہیں کرتے کچھ اس طرح سے لٹی ہے متاع دیدہ و دل کہ اب کسی سے بھی ذکر وفا نہیں کرتے اسی لئے ہیں سزاوار جور برق ستم کہ حق خدمت گلچیں ادا نہیں کرتے مذاق کوہکنی ہو کہ دشت پیمائی جنہیں تمہاری طلب ہو وہ کیا نہیں کرتے وہ آشنائے غم کائنات کیا ہوں گے جو خود کو آپ کا درد آشنا نہیں کرتے غم حبیب غم زندگی غم دوراں کسی مقام پہ ہم جی برا نہیں کرتے

ba-vasf-e-shauq bhi dil kaa kahaa nahin karte

40 views

غزل · Ghazal

زندگی غم کی آنچ سہہ کوئی یوں جلی یوں بجھی کہ دھول ہوئی ہم نے بھی جشن گل کو دیکھا تھا آج تک سوچتے ہیں بھول ہوئی کیا کریں اپنی اس طبیعت کو آپ سے مل کے بھی ملول ہوئی حسن شیریں رہا شکار ہوس جہد فرہاد بے حصول ہوئی ہم ہیں وہ کشتگان شوق جنہیں صحبت دار بھی قبول ہوئی لے سنبھل ظلمتوں کے رکھوالے اپنا اب روشنی اصول ہوئی کس کو ہنستا ملا چمن میں ریاضؔ غنچگی کس کی کھل کے پھول ہوئی

zindagi gham ki aanch sah koi

40 views

Similar Poets