SHAWORDS
Amn Iqbal

Amn Iqbal

Amn Iqbal

Amn Iqbal

poet
9Shayari
6Ghazal

Popular Shayari

9 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

درد دل تیری انتہا مجھ کو لے چلی سوئے کربلا مجھ کو اپنی ہستی میں کھو گیا ہوں میں کوئی دکھلائے راستہ مجھ کو کیوں رہوں بخت پر میں افسردہ جو لکھا تھا وہی ملا مجھ کو آب و گل اور تیرا کن مولا یاد ہے اپنی ابتدا مجھ کو

dard-e-dil teri intihaa mujh ko

غزل · Ghazal

تری تائید میں دنیا کھڑی ہے مری آواز دب کر رہ گئی ہے تجھے ہم راستہ بتلا رہے ہیں بڑی دلچسپ تیری رہبری ہے وہیں پر ہے اندھیروں کی حکومت اجالوں کی جہاں رسہ کشی ہے وہاں پر چاند ہے کوئی یقیناً وہاں پر چاندنی ہی چاندنی ہے

tiri taaid mein duniyaa khaDi hai

غزل · Ghazal

قصۂ زیست مختصر ہی نہیں میں کہاں ہوں کوئی خبر ہی نہیں تھا تجھی سے مرا نگار زیست بعد تیرے میں معتبر ہی نہیں تیری وابستگی کا ثمرہ ہے ورنہ یہ ذات پر اثر ہی نہیں ایک لمحے میں پھیر دے دل کو امنؔ ایسی کوئی نظر ہی نہیں

qissa-e-zist mukhtasar hi nahin

غزل · Ghazal

مال و زر ہی ترا سہارا ہے یہ تو پھر باعث خسارہ ہے بہہ رہا ہے وجود اشکوں میں عافیت سے کہیں گزارا ہے ہم بھی ہو جائیں گے فنا یارب بس ترے کن کا اک اشارہ ہے کیوں کوئی دیکھے تجھ کو حسرت سے تو کوئی آسماں کا تارا ہے امنؔ صاحب ہمیں بتائیں بھی تیر کس نے جگر پہ مارا ہے

maal-o-zar hi tiraa sahaaraa hai

غزل · Ghazal

کیا بتاؤں اے میرے یار مجھے عشق ہے تجھ سے بے شمار مجھے آتش عشق لے کے بیٹھا ہوں کیا جلائے گی کوئی نار مجھے خود کو شاہوں کا شاہ سمجھوں گا گر ملے خاک پائے یار مجھے ظلم اب انتہا کو پہنچا ہے کب عطا ہوگی ذوالفقار مجھے امنؔ جاؤں تو پھر کہاں جاؤں راس آیا ہے کوئے یار مجھے

kyaa bataaun ai mere yaar mujhe

غزل · Ghazal

صرف تصویر مسکراتی ہے ورنہ دل میں بہت اداسی ہے ویسے دوزخ مرا ٹھکانہ تھا یہ تو ان کی کرم نوازی ہے شدت پیاس شکریہ تیرا کربلا یاد تو دلاتی ہے درد جاناں بڑھا مرے مولا درد جاناں میں کامیابی ہے وہ تو میں تھا جو اٹھ گیا ورنہ زندگی بوجھ کب اٹھاتی ہے

sirf tasvir muskuraati hai

Similar Poets