SHAWORDS
Anjali Sahar

Anjali Sahar

Anjali Sahar

Anjali Sahar

poet
7Shayari
3Ghazal

Popular Shayari

7 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ہم ہیں چڑھتے ہوئے دریا میں اترنے والے ہم کہاں تیز ہواؤں سے ہیں ڈرنے والے سو دفعہ گر کے اٹھے اٹھ کے چلے ہیں سو ہم سختیٔ راہ سے ہرگز نہیں ڈرنے والے تم نہ ضدی ہو نہ خود سر نہ کوئی صبر و ضبط ایسے ہوتے ہیں بھلا حد سے گزرنے والے لوٹ کر آئے کوئی کچھ تو خبر ہو ہم کو کس جہاں کو چلے جاتے ہیں یہ مرنے والے

ham hain chaDhte hue dariyaa mein utarne vaale

غزل · Ghazal

دو چار پل کا ہے یہ غم تیرگی سحرؔ لائی ہے اپنے ساتھ سدا روشنی سحرؔ جذبات دوسروں کے سمجھتا ہے کون اب ہے اپنی اپنی سب کی غمی اور خوشی سحرؔ دور غم فراق بھی دکھ ہے کوئی بھلا دیکھی نہیں ہے تم نے ابھی بے بسی سحرؔ منزل اگر قریب ہے تو چھو کے دیکھیے پانی ہے یا سراب کوئی انجلی سحرؔ

do chaar pal kaa hai ye gham-e-tirgi 'sahar'

غزل · Ghazal

ڈر کے مارے کہیں نہ مر جائیں اب کے جیسی بھی ہو گزر جائیں وہم کا تو کوئی علاج نہیں آپ کیوں آئے چارہ گر جائیں شاخ کہنے لگی پرندوں سے سوکھنے کو ہے یہ شجر جائیں اس مکاں میں یہ دل نہیں لگتا چار پیسے ملے تو گھر جائیں ہم پہ جو گزری کیا بتائیں سحرؔ آپ پر گزرے گر تو مر جائیں

Dar ke maare kahin na mar jaaein

Similar Poets