SHAWORDS
Anjum Siddiqui

Anjum Siddiqui

Anjum Siddiqui

Anjum Siddiqui

poet
6Shayari
5Ghazal

Popular Shayari

6 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

غم سہیں یا خوشی کو پیار کریں کون سی چیز اختیار کریں ہم بہ قید قفس چمن سے دور کیسے اندازۂ بہار کریں فصل گل آ گئی ہے اہل جنوں پھر گریباں کو تار تار کریں کالی کالی گھٹا میں چھائی ہیں آئیے ذکر زلف یار کریں دل دیا ہے تو ان کے قدموں پر زندگانی کو بھی نثار کریں جس میں شامل ہوں سب رئیس و غریب ایسی محفل کو با وقار کریں انجمن تب کہیں جب انجمؔ کو آپ اپنا شریک کار کریں

gham sahein yaa khushi ko pyaar karein

غزل · Ghazal

حیات رائیگاں ہے اور میں ہوں یہ وقت امتحاں ہے اور میں ہوں مری تنہائی کا عالم نہ پوچھو خیال دوستاں ہے اور میں ہوں لبوں پر مہر خاموشی ہے لیکن نگاہوں کی زباں ہے اور میں ہوں مری تقدیر مجھ سے بد گماں ہے نصیب دشمناں ہے اور میں ہوں جگر میں سوز ہے اور دل میں میرے مرا درد نہاں ہے اور میں ہوں گریباں چاک لٹ الجھی ہوئی ہیں بڑا دل کش سماں ہے اور میں ہوں فلک والے مجھے پہچانتے ہیں یہ میری کہکشاں ہے اور میں ہوں

hayaat-e-raaegaan hai aur main huun

غزل · Ghazal

کیا خبر تھی کہ ترے ساتھ یہ دنیا ہوگی میری جانب مری تقدیر ہی تنہا ہوگی آرزو کی یہ سزا ہے کہ زمانہ ہے خلاف ان سے ملنے کی خدا جانے سزا کیا ہوگی مرمریں جسم کا چرچا لب و رخسار کی بات میری کوئی تو غزل ان کا سراپا ہوگی اشک غم پینے میں تکلیف تو ہوتی ہے مگر سوچتا ہوں کہ محبت تری رسوا ہوگی نامہ بر بھی ہے طرف دار اب ان کا انجمؔ میرے حالات کی اب ان کو خبر کیا ہوگی

kyaa khabar thi ki tire saath ye duniyaa hogi

غزل · Ghazal

باوفا ہوں مری خطا ہے یہ جی رہا ہوں مری سزا ہے یہ اک تبسم ہزارہا آنسو ابتدا وہ تھی انتہا ہے یہ غم بہت محترم ہے میرے لئے کیوں نہ ہو آپ کی عطا ہے یہ ہجر کی لذتوں کا کیا کہنا وہ نہ آئیں مری دعا ہے یہ دل مرا توڑ دیجئے لیکن سوچئے کس کا آئنہ ہے یہ

baa-vafaa huun miri khataa hai ye

غزل · Ghazal

دماغ ان کے تجسس میں جسم گھر میں رہا میں اپنے گھر ہی میں رہتے ہوئے سفر میں رہا وہ خاک چھاننے والوں کا درد کیا جانے تمام عمر جو محفوظ اپنے گھر میں رہا میں ہمکنار کبھی ہو سکا نہ منزل سے ہمیشہ حلقۂ اخلاق راہبر میں رہا میں جس کے واسطے بھٹکا کیا زمانے میں وہ اشک بن کے سدا میری چشم تر میں رہا مٹا سکا نہ عداوت زمین پر انساں کبھی خلا میں کبھی انجمؔ و قمر میں رہا

dimaagh un ke tajassus mein jism ghar mein rahaa

Similar Poets