SHAWORDS
Annu Rizvi

Annu Rizvi

Annu Rizvi

Annu Rizvi

poet
26Shayari
5Ghazal

Popular Shayari

26 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

تم اپنے شہر کے سارے دیے بجھا ڈالو اسی بہانے اندھیروں کو آزما ڈالو پرانے نقش قدم راہ سے مٹا ڈالو اگر ہنر ہے نئے راستے بنا ڈالو کبھی اداس اگر ہو تو یاد کر لو ہمیں کبھی جو یاد ہم آئیں ہمیں بھلا ڈالو

tum apne shahr ke saare diye bujhaa Daalo

غزل · Ghazal

اب کی گاؤں کا موسم بدلا بدلا تھا شور بہت تھا پھر بھی اک سناٹا تھا میں سچ کہنے پر بھی کتنا جھوٹا تھا جھوٹا تھا وہ پھر بھی سب سے اچھا تھا میں نے زباں رکھ تو دی اس کے ہونٹوں پر لیکن دریا مجھ سے زیادہ پیاسا تھا میرے گرد حصار تھا اس کی یادوں کا اپنے گرد سنا ہے وہ خود بکھرا تھا

ab ki gaanv kaa mausam badlaa badlaa thaa

غزل · Ghazal

زندگی ہے نام جس کا کس قدر دشوار ہے پھر بھی دنیا ہے کہ جینے کے لیے تیار ہے ایک سے قاتل ہیں ہر سو ایک سے منصف یہاں سب کے چہرے ایک سے ہیں ایک سا کردار ہے کل جہاں ہم تم بناتے تھے گھروندے پیار کے آج اس آنگن میں نفرت کی کھنچی دیوار ہے ہے ضرورت ملک کو تو کیوں نہ ہم بھی سونپ دیں وہ لہو جس کا یہاں پر آج کاروبار ہے

zindagi hai naam jis kaa kis qadar dushvaar hai

غزل · Ghazal

ہر ایک موڑ پہ کچھ نقش پا بنا دینا ہمیں بھی اپنے بھٹکنے کا راستہ دینا کسی بھی دور میں سب معتبر نہیں ہوتے جو راہزن ہو اسی کو مرا پتا دینا ہمارے بیچ سے کچھ لوگ اٹھ کے جائیں گے ذرا سا ہاتھ بڑھا کر دیا بجھا دینا

har ek moD pe kuchh naqsh-e-paa banaa denaa

غزل · Ghazal

جب میرے لیے کوئی بھی سازش نہ رہے گی ایسے میں تو جینے کی بھی خواہش نہ رہے گی میں کاغذی کپڑوں میں نکل آؤں گا لیکن مجھ پہ کسی موسم کی نوازش نہ رہے گی وہ چاہے تو بنجر کو بھی پھولوں سے نوازے وہ روٹھا تو ساون میں بھی بارش نہ رہے گی

jab mere liye koi bhi saazish na rahegi

Similar Poets