SHAWORDS
Asad Bhopali

Asad Bhopali

Asad Bhopali

Asad Bhopali

poet
15Sher
15Shayari
14Ghazal

Sherشعر

See all 15

Popular Sher & Shayari

30 total

Ghazalغزل

See all 14
غزل · Ghazal

ahl-e-dil mushkil mein hain ahl-e-nazar mushkil mein hain

اہل دل مشکل میں ہیں اہل نظر مشکل میں ہیں آج میں کیا میرے سارے ہم سفر مشکل میں ہیں زندگی کی الجھنوں کا کیا مداوا کیجئے زخم بڑھتے جا رہے ہیں چارہ گر مشکل میں ہیں یہ سکوت شب یہ ظلمت اور ہم شوریدہ سر رخصت اے زنداں ترے دیوار و در مشکل میں ہیں وو بہت اچھے ہیں تم جن کی نظر میں کچھ نہیں ہم کو دیکھو ہم تمہیں پہچان کر مشکل میں ہیں

غزل · Ghazal

na saathi hai na manzil kaa pata hai

نہ ساتھی ہے نہ منزل کا پتہ ہے محبت راستہ ہی راستہ ہے وفا کے نام پر برباد ہو کر وفا کے نام سے دل کانپتا ہے میں اب تیرے سوا کس کو پکاروں مقدر سو گیا غم جاگتا ہے وہ سب کچھ جان کر انجان کیوں ہیں سنا ہے دل کو دل پہچانتا ہے یہ آنسو ڈھونڈتا ہے تیرا دامن مسافر اپنی منزل جانتا ہے

غزل · Ghazal

kuchh bhi ho vo ab dil se judaa ho nahin sakte

کچھ بھی ہو وہ اب دل سے جدا ہو نہیں سکتے ہم مجرم توہین وفا ہو نہیں سکتے اے موج حوادث تجھے معلوم نہیں کیا ہم اہل محبت ہیں فنا ہو نہیں سکتے اتنا تو بتا جاؤ خفا ہونے سے پہلے وہ کیا کریں جو تم سے خفا ہو نہیں سکتے اک آپ کا در ہے مری دنیائے عقیدت یہ سجدے کہیں اور ادا ہو نہیں سکتے احباب پہ دیوانے اسدؔ کیسا بھروسہ یہ زہر بھرے گھونٹ روا ہو نہیں سکتے

غزل · Ghazal

jab apne pairahan se khushbu tumhaari aai

جب اپنے پیرہن سے خوشبو تمہاری آئی گھبرا کے بھول بیٹھے ہم شکوۂ جدائی فطرت کو ضد ہے شاید دنیائے رنگ و بو سے کانٹوں کی عمر آخر کلیوں نے کیوں نہ پائی اللہ کیا ہوا ہے زعم خود اعتمادی کچھ لوگ دے رہے ہیں حالات کی دہائی غنچوں کے دل بجائے کھلنے کے شق ہوئے ہیں اب کے برس نہ جانے کیسی بہار آئی اس زندگی کا اب تم جو چاہو نام رکھ دو جو زندگی تمہارے جانے کے بعد آئی

غزل · Ghazal

do-jahaan se maavaraa ho jaaegaa

دو جہاں سے ماورا ہو جائے گا جو ترے غم میں فنا ہو جائے گا درد جب دل سے جدا ہو جائے گا ساز ہستی بے صدا ہو جائے گا دیکھیے عہد وفا اچھا نہیں مرنا جینا ساتھ کا ہو جائے گا بے نتیجہ ہے خیال ترک راہ پھر کسی دن سامنا ہو جائے گا اب ٹھہر جا یاد جاناں رو تو لوں فرض تنہائی ادا ہو جائے گا لحظہ لحظہ رکھ خیال حسن دوست لمحہ لمحہ کام کا ہو جائے گا ذوق عزم با عمل درکار ہے آگ میں بھی راستہ ہو جائے گا اپنی جانب جب نظر اٹھ جائے گی ذرہ ذرہ آئینہ ہو جائے گا

غزل · Ghazal

ishq ko jab husn se nazrein milaanaa aa gayaa

عشق کو جب حسن سے نظریں ملانا آ گیا خودبخود گھبرا کے قدموں میں زمانہ آ گیا جب خیال یار دل میں والہانہ آ گیا لوٹ کر گزرا ہوا کافر زمانہ آ گیا خشک آنکھیں پھیکی پھیکی سی ہنسی نظروں میں یاس کوئی دیکھے اب مجھے آنسو بہانا آ گیا غنچہ و گل ماہ و انجم سب کے سب بیکار تھے آپ کیا آئے کہ پھر موسم سہانا آ گیا میں بھی دیکھوں اب ترا ذوق جنون بندگی لے جبین شوق ان کا آستانہ آ گیا حسن کافر ہو گیا آمادۂ ترک جفا پھر اسدؔ میری تباہی کا زمانہ آ گیا

Similar Poets