SHAWORDS
Babar Rehman Shah

Babar Rehman Shah

Babar Rehman Shah

Babar Rehman Shah

poet
7Shayari
6Ghazal

Popular Shayari

7 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

نہیں نہیں یہ مرا عکس ہو نہیں سکتا کسی کے سامنے میں یوں تو رو نہیں سکتا تھکن سے چور ہے سارا وجود اب میرا میں بوجھ اتنے غموں کا تو ڈھو نہیں سکتا تجھے غزل تو سناتا ہوں آج بابرؔ کی مگر میں اشکوں سے دامن بھگو نہیں سکتا

nahin nahin ye miraa aks ho nahin saktaa

غزل · Ghazal

مان لو صاحبو کہا میرا کیوں کہ عبرت ہے نقش پا میرا ہے تمنا میں غارت و رسوا شعر میرا، کتابچہ میرا اے پری زاد تیرے جانے پر ہو گیا خود سے رابطہ میرا جنگلوں سے مجھے یہ نسبت ہے ان میں رہتا تھا آشنا میرا عام سا آدمی ہوں میں صاحب شعر ہوتا ہے عام سا میرا

maan lo saahibo kahaa meraa

غزل · Ghazal

دل نے ہم سے عجب ہی کام لیا ہم کو بیچا مگر نہ دام لیا دل سے آخر چراغ وصل بجھا کیا تمنا نے انتقام لیا پھر کبھی وہ نہ آئی ہم کو نظر جس پری رو کا ہم نے نام لیا تیری خاطر ہنوز ہم نے یہاں لاکھ الزام اپنے نام لیا تا دم مرگ عشق جیتا رہا گور میں بھی مرا سلام لیا

dil ne ham se ajab hi kaam liyaa

غزل · Ghazal

داستان غم تجھے بتلائیں کیا زخم سینے کے تجھے دکھلائیں کیا سوچتے ہیں بھول جائیں سرزنش مدتوں کی بات اب جتلائیں کیا لوگ اس کی بات تو سنتے نہیں خضر کو جنگل سے ہم بلوائیں کیا روز تم وعدہ نیا لے لیتے ہو پاس ان وعدوں کا ہم رکھ پائیں کیا مفلسی نے جا بجا لوٹا ہمیں اب بچا کچھ بھی نہیں لٹوائیں کیا

daastaan-e-gham tujhe batlaaein kyaa

غزل · Ghazal

تم کو میں جب سلام کرتا ہوں تب فغاں گام گام کرتا ہوں غنچہ و گل کی خستہ حالی کا ذکر میں صبح و شام کرتا ہوں بے ستوں کاٹ کر کھڑا ہوں میں کوہ کن جیسے کام کرتا ہوں آتش عشق جب جلاتی ہے جل کے میں نوش جام کرتا ہوں شعر ہوتا نہیں ہے جب بابرؔ اس کا کچھ اہتمام کرتا ہوں

tum ko main jab salaam kartaa huun

غزل · Ghazal

کسی کے جال میں آ کر میں اپنا دل گنوا بیٹھا مجھے تھا عشق قاتل سے میں اپنا سر کٹا بیٹھا غضب کا سنگ دل آغاز سے ہی بے مروت تھا کہ جس سے دور رہنا تھا میں اس کے پاس جا بیٹھا مرا معبود تو عشق بتاں سے لاکھ افضل تھا مجھے کس سے لگانا تھا میں دل کس سے لگا بیٹھا

kisi ke jaal mein aa kar main apnaa dil ganvaa baiThaa

Similar Poets