SHAWORDS
Chandrakant Rawat

Chandrakant Rawat

Chandrakant Rawat

Chandrakant Rawat

poet
15Shayari
11Ghazal

Popular Shayari

15 total

Ghazalغزل

See all 11
غزل · Ghazal

اک تری تصویر مہر و ماہ ہے ساری دنیا تیری جلوہ گاہ ہے ہیں خلاؤں میں نشان پا ترے سارا عالم میری سجدہ گاہ ہے سوئے منزل ہیں بہت راہیں مگر سب سے دل کش ہائے تیری راہ ہے تو بھی تو موجود رہتا ہے یہاں میں یہ سمجھا میری خلوت گاہ ہے ذہن میں کیا ہے تجھے میں کیا کہوں تو مری ہر چاہ سے آگاہ ہے

ik tiri tasvir mehr-o-maah hai

غزل · Ghazal

راہ ویران وادیاں تنہا دل یہ بھٹکا یہاں وہاں تنہا چھوڑنے والے چھوڑ جائیں گے لاکھ روکے گا آشیاں تنہا آپ گر دور ہم سے جائیں گے جی نہ پائیں گے ہم یہاں تنہا اپنے نزدیک سب اکیلے ہیں سب کا اپنا ہے اک جہاں تنہا گمشدہ راہیں لاپتہ منزل رکتا چلتا ہے کارواں تنہا زندگی کس طرح گزاریں گے خوشیاں تنہا اداسیاں تنہا

raah viraan vaadiyaan tanhaa

غزل · Ghazal

دل میں آئندہ مرے یہ بے قراری ہو نہ ہو آپ کا ارمان پھر یوں جاں پہ بھاری ہو نہ ہو جی بھی لینے دے اسی لمحہ مجھے مرنے بھی دے زندگی کہ پھر کبھی ایسی خماری ہو نہ ہو اک دفعہ اٹھ کر مری جانب جھکی ہی رہ گئی میری بابت اس نظر سے حکم جاری ہو نہ ہو آپ کی یادیں رہیں سینے میں زندہ چاہے پھر آپ کا دیدار مجھ کو عمر ساری ہو نہ ہو اپنا پیغام جدائی خود ہی میں لے کر چلوں کیونکہ قاصد کو خیال رازداری ہو نہ ہو

dil mein aainda mire ye be-qaraari ho na ho

غزل · Ghazal

اپنی سمجھے تھے مگر نکلی پرائی زندگی جانے کس مٹی کی تھی قابو نہ آئی زندگی طے شدہ تھا لڑکھڑانا اور گرنا ایک دن تھا کنواں آگے کبھی پیچھے تھی کھائی زندگی یوں ہی تو چھوڑا نہ ہم نے بیچ رستے میں تجھے جب تلک ہم سے نبھی ہم نے نبھائی زندگی ہم سے سب اچھا برا کیا کیا نہ کرواتی رہی لے بھگت اب شوق سے یہ جگ ہنسائی زندگی دھیرے دھیرے خود سے اپنا فاصلہ بڑھتا گیا لمحہ لمحہ وقت نے ہم سے چرائی زندگی زندگی کو اس طرح کچھ ہم نے ضائع کر دیا جیسے کہ خیرات میں تھی ہم نے پائی زندگی

apni samjhe the magar nikli paraai zindagi

غزل · Ghazal

پہاڑوں کو جھنجھوڑا جا رہا ہے بڑی سڑکوں سے جوڑا جا رہا ہے ہوا میں پل بنائے جا رہے ہیں دشاؤں کو مروڑا جا رہا ہے نئی ترکیب یہ سوچی گئی ہے ندی کے رخ کو موڑا جا رہا ہے سرنگیں کیا بچھائی جا رہی ہیں کہ سر پتھر پہ پھوڑا جا رہا ہے گگن چمبی عمارت بن رہی ہے پرانے گھر کو توڑا جا رہا ہے کھدانیں کھانیں کھودی جا رہی ہیں کہ دھرتی کو نچوڑا جا رہا ہے

pahaaDon ko jhinjhoDaa jaa rahaa hai

غزل · Ghazal

دوستو امید ہے ایسا زمانہ آئے گا سب کے حصوں میں جب اک اک آشیانہ آئے گا آج پت جھڑ کل بہاراں موسموں کی گشت ہے اے گل مایوس موسم پھر سہانا آئے گا جن کی نظروں میں ہیں شعلہ جن کے سینوں میں جلن ان کے ہونٹوں پر محبت کا ترانہ آئے گا ساقی اور مے خوار کے کردار بدلا کیجئے سب کو پینا آئے گا سب کو پلانا آئے گا کام کو ایمان سے انجام دیتا چل بشر جانے کس صورت میں تیرا محنتانہ آئے گا

dosto ummid hai aisaa zamaana aaegaa

Similar Poets