SHAWORDS
Fahmi Badayuni

Fahmi Badayuni

Fahmi Badayuni

Fahmi Badayuni

poet
36Shayari
104Ghazal

Popular Shayari

36 total

Ghazalغزل

See all 104
غزل · Ghazal

ایک اگر پیمانہ ہوتا مے خانہ مے خانہ ہوتا گھر چاہے ویرانہ ہوتا ان کا آنا جانا ہوتا میں تو خود کو بھول گیا تھا تم نے تو پہچانا ہوتا آپ اگر ہنکارے دیتے اور ہی کچھ افسانہ ہوتا ہر لڑکی جو لیلی ہوتی ہر لڑکا دیوانہ ہوتا دونوں مل کر ہستی بنتے عشق کا تانا بانا ہوتا کاش تمہارے پاؤں کا موزہ فہمیؔ کا دستانہ ہوتا

ek agar paimaana hotaa

غزل · Ghazal

بس تمہارا مکاں دکھائی دیا جس میں سارا جہاں دکھائی دیا وہ وہیں تھا جہاں دکھائی دیا عشق میں یہ کہاں دکھائی دیا عمر بھر پر نہیں ملے ہم کو عمر بھر آسماں دکھائی دیا روز دیدہ وروں سے کہتا ہوں تو کہاں تھا کہاں دکھائی دیا اچھے خاصے قفس میں رہتے تھے جانے کیوں آسماں دکھائی دیا

bas tumhaaraa makaan dikhaai diyaa

غزل · Ghazal

جو کہا وہ نہیں کیا اس نے وہ کیا جو نہیں کہا اس نے اپنا مختار ہو گیا تھا میں اپنا محتاج کر لیا اس نے منہ کے بل گر پڑی نگاہ مری اپنا چہرہ گھما لیا اس نے صرف اسکیچ ہی بنا کے دیا رنگ کوئی نہیں بھرا اس نے مجھ سے معمولی شعر لکھوا کر خود کو مشہور کر لیا اس نے ایک دن میرے نام کے اوپر دوسرا نام لکھ دیا اس نے

jo kahaa vo nahin kiyaa us ne

غزل · Ghazal

جب ریتیلے ہو جاتے ہیں پربت ٹیلے ہو جاتے ہیں توڑے جاتے ہیں جو شیشے وہ نوکیلے ہو جاتے ہیں باغ دھوئیں میں رہتا ہے تو پھل زہریلے ہو جاتے ہیں ناداری میں آغوشوں کے بندھن ڈھیلے ہو جاتے ہیں پھولوں کو سرخی دینے میں پتے پیلے ہو جاتے ہیں

jab retile ho jaate hain

غزل · Ghazal

جو چوزے آشیانے میں مرے ہیں وہ چڑیا کے نہ آنے میں مرے ہیں ہماری قبر پر تحریر کر دو کہ ہم خود کو جلانے میں مرے ہیں تمہاری راہ کے زہریلے کیڑے ہمارے آنے جانے میں مرے ہیں شکاری رات میں آیا تھا یعنی پرندے چہچہانے میں مرے ہیں بڑے چمکیلے تھے مہرے ہمارے مگر سب کالے خانے میں مرے ہیں

jo chuze aashiyaane mein mare hain

غزل · Ghazal

گلشن سورج چاند ستارے پڑھتا ہوں اخبار تمہارے ایسے کیے کچھ اس نے اشارے ذہن کے ہو گئے وارے نیارے بھاری ہیں صندوق ہمارے کون ہمیں اس پار اتارے مر نہ سکے چوکھٹ پر اس کی پھرتے رہو اب مارے مارے جیت گئی ہیں اس کی پریاں ہار گئے جنات ہمارے جوجھ رہا ہوں میں لہروں سے ناؤ بندھی ہے ندی کنارے گل ہی نہیں اس کی بگیا کے کانٹے بھی لگتے ہیں پیارے

gulshan suraj chaand sitaare

Similar Poets