SHAWORDS
Latif Shah Shahid

Latif Shah Shahid

Latif Shah Shahid

Latif Shah Shahid

poet
22Shayari
2Ghazal

Popular Shayari

22 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

دل اپنا شب ہجر میں رات بھر لٹکتا رہا درد کے دار پر چھٹی تیری چوکھٹ چھٹا اپنا گھر محبت میں یوں ہو گئے در بدر کبھی ہو ہی جائیں گے غم سے رہا کبھی مل ہی جائے گی اپنی خبر تغافل سے بڑھتی ہیں رسوائیاں ذرا ہم پہ بھی ڈالیے اک نظر ہوا اپنے ہی ہاتھ سے اپنا خوں ہوا عشق کا معرکہ خوب سر محبت میں شاہدؔ کو راس آس کا نہ گلشن نہ صحرا نہ مسجد نہ گھر

dil apnaa shab-e-hijr mein raat bhar

غزل · Ghazal

تجھ سے رشتہ نہ کوئی خاص شناسائی ہے پھر بھی اک عمر سے دل تیرا تمنائی ہے اب کے امید وفا باندھ رہا ہوں جس سے لوگ کہتے ہیں کہ وہ شخص بھی ہرجائی ہے دل کی ہر بات سے انکار بھی نا ممکن ہے مان لینے میں بھی اندیشۂ رسوائی ہے خود ہی وہ درد بنا خود ہی دوا بن بیٹھا خوب اس شخص کا انداز مسیحائی ہے اب کے یوں ٹوٹ کے بکھرا ہوں کسی کی خاطر مجھ کو خود اپنے بکھرنے کی صدا آئی ہے مانتا ہوں تری آنکھیں بھی ڈبو دیتی ہیں لیکن اپنے بھی خیالات میں گہرائی ہے جا بجا خاک پہ ٹوٹے ہوئے پر بکھرے ہیں خوب بلبل نے چہکنے کی سزا پائی ہے سن کے میری وہ جواں مرگ کا بولے شاہدؔ کیا وہ شاعر جو مرے نام کا سودائی ہے

tujh se rishta na koi khaas shanaasaai hai

Similar Poets