ab un ki khvaab-gaahon mein koi aavaaz mat karnaa
bahut thak-haar kar fōtpath par mazdur soe hain

Nafas Ambalvi
Nafas Ambalvi
Nafas Ambalvi
Popular Shayari
24 totaltu dariyaa hai to hogaa haan magar itnaa samajh lenaa
tire jaise kai dariyaa miri aankhon mein rahte hain
use gumaan hai ki meri uDaan kuchh kam hai
mujhe yaqin hai ki ye aasmaan kuchh kam hai
zindagi vaqt ke safhon mein nihaan hai saahab
ye ghazal sirf kitaabon mein nahin milti hai
hamaari raah se patthar uThaa kar pheink mat denaa
lagi hain Thokarein tab jaa ke chalnaa siikh paae hain
inkaar kar rahaa huun to qimat buland hai
bikne pe aa gayaa to giraa deinge daam log
sunaa hai vo bhi mire qatl mein mulavvis hai
vo bevafaa hai magar itnaa bevafaa bhi nahin
marne ko mar bhi jaaun koi masala nahin
lekin ye tai to ho ki abhi ji rahaa huun main
uThaa laayaa kitaabon se vo ik alfaaz kaa jangal
sunaa hai ab miri khaamoshiyon kaa tarjuma hogaa
apne daraaz-qad pe bahut naaz thaa jinhein
vo peD aandhiyon mein zamin se ukhaD gae
hamein duniyaa faqat kaaghaz kaa ik TukDaa samajhti hai
patangon mein agar Dhal jaaein ham to aasmaan chhu lein
is shahar mein khvaabon ki imaarat nahin banti
behtar hai ki taamir kaa naqsha hi badal lo
Ghazalغزل
بازی اگرچہ زیست کی ہم ہار تو گئے لیکن جو دل پہ نقش تھے آزار تو گئے کتنے شناوروں کو یہ دریا نگل گیا طغیانیوں میں ڈوب کے ہم پار تو گئے بارش کا زور ہے مرے خستہ مکان پر لگتا ہے اب کے یہ در و دیوار تو گئے ہم لوگ اب قدیم نمائش کی چیز ہیں بازار سے اب اپنے خریدار تو گئے وہ درمیاں غزل کے جو اٹھ کر چلا گیا اے بزم شاعری ترے معیار تو گئے لگتا ہے اب کے جان ہی جائے گی ایک دن اس شاعری کے شوق میں گھر بار تو گئے چل اے نفسؔ کہ ہم بھی کہیں اور جا بسیں دو چار تھے جو شہر میں غم خوار تو گئے
baazi agarche ziist ki ham haar to gae
پہلے سمندروں میں اتارا گیا مجھے پھر پیاس کی حدوں سے گزارا گیا مجھے دیکھا تو کچھ نہیں تھا وہاں دشت کے سوا پھر بھی لگا کہ جیسے پکارا گیا مجھے عمر رواں نے پوچھ لیا مجھ سے ایک دن کیوں بے دلی کے ساتھ گزارا گیا مجھے پہلے وہ میری موت پہ خود مطمئن ہوا پھر دار سے زمیں پہ اتارا گیا مجھے بازی کو جیتنے کی ہوس میں بساط پر افسوس جان بوجھ کے ہارا گیا مجھے یوں ہی میں اس کی بزم سے اٹھ کر نہیں گیا دراصل پہلے اس کا اشارہ گیا مجھے کچھ میں بھی تیز گام نہیں تھا کچھ اے نفسؔ پر خار راستوں سے گزارا گیا مجھے
pahle samundaron mein utaaraa gayaa mujhe
کون سی شاخ کا پتا تھا ہرا بھول گیا پیڑ سے ٹوٹ کے میں اپنا پتہ بھول گیا میں کوئی وعدہ فراموش نہیں ہوں پھر بھی مجھ پہ الزام ہے میں اپنا کہا بھول گیا اپنے بچوں کے کھلونے تو اسے یاد رہے گھر میں بیمار پڑی ماں کی دوا بھول گیا کر تو دیں میں نے چراغوں کی قطاریں روشن ہے زمانے کی مگر تیز ہوا بھول گیا خوف دوزخ سے ڈراتا رہا واعظ مجھ کو اور خود اپنے گناہوں کی سزا بھول گیا تجھ سے کچھ کام تھا لیکن ترے گھر کے آگے اب کھڑا سوچ رہا ہوں کہ میں کیا بھول گیا بے خودی حد سے جو گزری تو میں اک روز نفسؔ گھر سے کیا نکلا کہ پھر گھر کا پتہ بھول گیا
kaun si shaakh kaa pattaa thaa haraa bhuul gayaa
دربدر ہو کے در سے ٹوٹ گیا میں تو جیسے سفر سے ٹوٹ گیا ڈھل گئی شام اب کہاں جاؤں جو تعلق تھا گھر سے ٹوٹ گیا کچھ خبر بھی ہے ان ہواؤں کو زرد پٹا شجر سے ٹوٹ گیا کوئی حد بھی تو ہو بکھرنے کی خواب دیکھا تو ڈر سے ٹوٹ گیا تم نے ناحق اٹھا لئے پتھر آئنہ تو نظر سے ٹوٹ گیا عہد یہ تھا کہ ساتھ چلنا ہے پھر بشر ہی بشر سے ٹوٹ گیا
dar-ba-dar ho ke dar se TuuT gayaa
جتنے بھی آئے زینت بازار ہو گئے اک ہم ہی تھے جو صاحب کردار ہو گئے جھوٹوں پہ تیرے شہر میں الزام تک نہیں اور ہم نے سچ کہا تو گنہ گار ہو گئے جب بھی کہیں چراغ جلا ہے سکوت شب سب لوگ آندھیوں کے طرفدار ہو گئے وہ ظالموں کے ساتھ ہیں مظلوم بے اماں کیسے ہمارے عہد کے اخبار ہو گئے خطرے میں ہے اب اپنے قبیلے کی آبرو جو مخبروں میں تھے وہی سردار ہو گئے ٹپکا لہو نفسؔ کے بدن سے تو یوں ہوا قطرے جہاں جہاں گرے اشعار ہو گئے
jitne bhi aae zinat-e-baazaar ho gae
جو گامزن ہیں انہیں قافلوں کے ساتھ چلو یہ مشورہ ہے مرا تجربوں کے ساتھ چلو گزشتہ دور کے ماضی سے کچھ سبق لے کر نئے سفر پہ نئے حوصلوں کے ساتھ چلو تمہارے زخم نہیں یہ سفر کی عظمت ہیں جو چل سکو تو انہیں آبلوں کے ساتھ چلو کہیں تمہارا تکبر نہ تم کو لے ڈوبے تو خود شناس رہو آئنوں کے ساتھ چلو تمہارے ہاتھ کے پتھر کہاں کہاں برسے یہ دیکھنا ہو تو شیشہ گروں کے ساتھ چلو مجھے یقین ہے اب بھی پرانے لوگوں پر ابھی بھی وقت ہے ان فلسفوں کے ساتھ چلو سفر کی ساری کتابیں پلٹ کے دیکھی ہیں کہاں لکھا ہے نفسؔ جاہلوں کے ساتھ چلو
jo gaamzan hain unhin qaafilon ke saath chalo





