SHAWORDS
Qaisar Shameem

Qaisar Shameem

Qaisar Shameem

Qaisar Shameem

poet
6Sher
6Shayari
4Ghazal

Sherشعر

Popular Sher & Shayari

12 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

main musaafir sabaa ki raahon kaa

میں مسافر صبا کی راہوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے گناہوں کا روح کا زخم ایک تیکھی یاد نقش بھولی ہوئی نگاہوں کا شام سے صبح تک پگھلتی رات سلسلہ بے سدا کراہوں کا کالے تختوں پہ سر پٹکتا دن ایک معمول درس گاہوں کا زندگی تو شراب خانے کی نور چہرے پہ خانقاہوں کا ایک نشہ ہوس کی آنکھوں میں اک تماشہ برہنہ بانہوں کا نرم نرم انگلیاں ہواؤں کی کھردرا جسم شاہراہوں کا طرز اظہار کا انوکھا پن ایک انداز کج کلاہوں کا معتبر شہر شہر میں قیصرؔ سچ خریدے ہوئے گواہوں کا

غزل · Ghazal

sulag rahi hai zamin yaa siphar aankhon mein

سلگ رہی ہے زمیں یا سپہر آنکھوں میں دھواں دھواں سا ہے کیوں تیرا شہر آنکھوں میں کھلے دریچے کے باہر ہے کون سا موسم کہ آگ بھرنے لگی سرد لہر آنکھوں میں کہاں ہے نیند کہ ہم خواب دیکھیں امرت کا جو شام گزری ہے اس کا ہے زہر آنکھوں میں خفا ہوئے بھی کسی سے تو کیا کیا ہم نے بہت ہوا تو رہا دل کا قہر آنکھوں میں کوئی اتارنے بیٹھے تو ہاتھ جل جائے کھنچی ہے اب کے وہ تصویر دہر آنکھوں میں وہی ہے پیاس کا منظر وہی لہو قیصرؔ ہنوز پھرتی ہے کونے کی نہر آنکھوں میں

غزل · Ghazal

ek paudaa jo ugaa hai use paani denaa

ایک پودا جو اگا ہے اسے پانی دینا اپنے آنگن کو نئی رت کی کہانی دینا تری آواز سے جب ٹوٹے مرے گھر کا سکوت در و دیوار کو بھی سحر بیانی دینا پونچھ لینا مری پلکوں سے لہو کی بوندیں مری آنکھوں کو اگر منظر ثانی دینا کشتیاں دینا مگر اذن سفر سے پہلے ٹھہرے پانی کو بھی دریا کی روانی دینا یوں جلوں میں کہ نہ شرمندہ رہوں سورج سے اور کچھ اور مجھے سوختہ جانی دینا ریت پر نقش کف پا نہیں رہنے پاتے اہل صحرا کو کوئی اور نشانی دینا

غزل · Ghazal

ubalte paaniyon mein huun kahaan ubaal ki tarah

ابلتے پانیوں میں ہوں کہاں ابال کی طرح میں آج بھی ہوں تہہ نشیں گزشتہ سال کی طرح دلوں میں سب کے چبھ رہی ہے اک سوال کی طرح تری نگاہ یاس بھی ہے میرے حال کی طرح کروں گا تجھ سے گفتگو ذرا ٹھہر نمٹ تو لوں کھڑا ہے کوئی بیچ میں ابھی سوال کی طرح نہ پوچھ مجھ سے حال دل کہ ان دنوں ہے زندگی کسی عروج دیدہ کی شب زوال کی طرح وہ ایک یاد جو ابھی ہے داغ دل بنی ہوئی پھسل نہ جائے ذہن سے کسی خیال کی طرح نہ پوچھ قیصرؔ حزیں عجیب سی وہ چیز ہے بچھی ہوئی ہے شہر میں جو ایک جال کی طرح

Similar Poets