SHAWORDS
Chiragh Hasan Hasrat

Chiragh Hasan Hasrat

Chiragh Hasan Hasrat

Chiragh Hasan Hasrat

poet
9Sher
9Shayari
7Ghazal

Sherشعر

See all 9

Popular Sher & Shayari

18 total

Ghazalغزل

See all 7
غزل · Ghazal

dushman javaaniyon ki ye aashnaaiyaan hain

دشمن جوانیوں کی یہ آشنائیاں ہیں ان آشنائیوں میں کیا کیا برائیاں ہیں حسرتؔ کہو کہ کس سے آنکھیں لڑائیاں ہیں ہونٹوں پہ سرد آہیں منہ پہ ہوائیاں ہیں یا دل ستانیاں تھیں اور مہربانیاں تھیں یا کج ادائیاں ہیں یا بے وفائیاں ہیں قسمت کی کیا شکایت تقدیر کا گلا کیا جتنی برائیاں ہیں دل کی برائیاں ہیں

غزل · Ghazal

jab se teraa karam hai banda-navaaz

جب سے تیرا کرم ہے بندہ نواز سوز ہے سوز اور نہ ساز ہے ساز میں ہوں اور میری بے پر و بالی دل ہے اور دل کی جرأت پرواز حسن کی برہمی معاذ اللہ گیسوؤں کے بکھرنے کا انداز زلف برہم جھکی ہوئی نظریں گردن ناز میں کمند نیاز قد بالا و دامن کوتاہ منزل عشق کے نشیب و فراز قطع ہونے لگا ہے رشتۂ زیست اے غم یار تیری عمر دراز

غزل · Ghazal

dil balaa se nisaar ho jaae

دل بلا سے نثار ہو جائے آپ کو اعتبار ہو جائے قہر تو بار بار ہوتا ہے لطف بھی ایک بار ہو جائے زندگی چارہ ساز غم نہ سہی موت ہی غم گسار ہو جائے یا خزاں جائے اور بہار آئے یا خزاں ہی بہار ہو جائے دل پہ مانا کہ اختیار نہیں اور اگر اختیار ہو جائے

غزل · Ghazal

ye maayusi kahin vajh-e-sukun-e-dil na ban jaae

یہ مایوسی کہیں وجہ سکون دل نہ بن جائے غم بے حاصلی ہی عشق کا حاصل نہ بن جائے مدد اے جذب دل راہ محبت سخت مشکل ہے خیال دورئ منزل کہیں منزل نہ بن جائے نہیں ہے دل تو کیا پہلو میں ہلکی سی خلش تو ہے یہ ہلکی سی خلش ہی رفتہ رفتہ دل نہ بن جائے ہجوم شوق اور راہ محبت کی بلا خیزی کہیں پہلا قدم ہی آخری منزل نہ بن جائے

غزل · Ghazal

is tarah kar gayaa dil ko mire viraan koi

اس طرح کر گیا دل کو مرے ویراں کوئی نہ تمنا کوئی باقی ہے نہ ارماں کوئی ہر کلی میں ہے ترے حسن دل آرا کی نمود اب کے دامن ہی بچے گا نہ گریباں کوئی مے چکاں لب نظر آوارہ نگاہیں گستاخ یوں مرے پہلو سے اٹھا ہے غزل خواں کوئی زلف برہم ہے دل آشفتہ صبا آوارہ خواب ہستی سا نہیں خواب پریشاں کوئی نغمۂ درد سے ہو جاتا ہے عالم معمور اس طرح چھیڑتا ہے تار رگ جاں کوئی

غزل · Ghazal

aao husn-e-yaar ki baatein karein

آؤ حسن یار کی باتیں کریں زلف کی رخسار کی باتیں کریں زلف عنبر بار کے قصے سنائیں طرۂ طرار کی باتیں کریں پھول برسائیں بساط عیش پر روز وصل یار کی باتیں کریں نقد جاں لے کر چلیں اس بزم میں مصر کے بازار کی باتیں کریں ان کے کوچے میں جو گزری ہے کہیں سایۂ دیوار کی باتیں کریں آخری ساعت شب رخصت کی ہے آؤ اب تو پیار کی باتیں کریں

Similar Poets