SHAWORDS
K

Kishan Kumaar Waqaar

Kishan Kumaar Waqaar

Kishan Kumaar Waqaar

poet
33Sher
33Shayari
34Ghazal

Sherشعر

See all 33

Popular Sher & Shayari

66 total

Ghazalغزل

See all 34
غزل · Ghazal

dilon par ye naqsh us ne apnaa biThaayaa

دلوں پر یہ نقش اس نے اپنا بٹھایا کہ جو چوٹ پر صید آیا بٹھایا مثال‌ کبوتر مرے دل کو اس نے بھگایا بلایا اٹھایا بٹھایا ترے آتشیں حسن نے شمع کو شب کھپایا جلایا گلایا بٹھایا اٹھایا اسی غم نے دنیا سے پیارے کبھی تم نے ہم کو نہ تنہا بٹھایا سمجھ تیری الٹی ہے اے جان عالم کہ اپنا اٹھایا پرایا بٹھایا نہ بولے لحد میں بھی ہم ڈر سے تیرے فرشتوں نے کتنا جگایا بٹھایا گیا کوٹھے پر وہ یہ کی مہ نے عظمت کہ اجلا بچھونا بچھایا بٹھایا یہ وہ قیس ہے خاص شاگرد میرا پکڑ کان جس کو اٹھایا بٹھایا وقارؔ اس غزل کی زمیں حد بری تھی بہت زور دے کر بٹھایا بٹھایا

غزل · Ghazal

aashiqi mein hai jaan kaa khaTkaa

عاشقی میں ہے جان کا کھٹکا اور بھی کچھ برا بھلا کھٹکا یار صیاد باغباں کا ہوا یہ نیا اور اک بندھا کھٹکا کان آہٹ کی راہ سے نہ ہٹے دل میں تھا کس کے آنے کا کھٹکا وہی کاوش مژہ نے کی آخر جس کا اول سے دل میں تھا کھٹکا بلبل پاک بیں ہے عاشق گل باغباں تو نہ کھٹکھٹا کھٹکا بے ترے یار سیر گلشن میں پھول آنکھوں میں خار سا کھٹکا تجھ کو دیکھا اٹھا اٹھا کر سر سانس کا بھی اگر ہوا کھٹکا عشق کے ہیں وقارؔ چار عنصر خوف اندیشہ و دغا کھٹکا

غزل · Ghazal

vo mizha maarti kaTaari hai

وہ مژہ مارتی کٹاری ہے چشم بددور زخم کاری ہے آنکھیں چمکا گیا وہ برق آسا دل مرا وقف بے قراری ہے قیس باد صبا ہے بو لیلیٰ شاخ گل نافہ کی سواری ہے زلف تک گو نہ پہونچا شانہ وار ہاتھ کو پر امیدواری ہے دل پہ چڑھتی نہیں کوئی تدبیر میری تقدیر وہ اتاری ہے دوستوں سے ہے ان کی عیاری اور اعدا سے دوست داری ہے دم سمجھتا ہے اے وقارؔ وہ شوخ میری دو دن سے دم شماری ہے

غزل · Ghazal

ishq hai us zulf kaa sartaaj aaj

عشق ہے اس زلف کا سرتاج آج ہے رسول‌ حسن کی معراج آج نوک مژگاں پر نہیں ہے لخت دل دار پر کھینچا گیا حلاج آج ترک چشم یار کے تیور ہیں اور خرمن طاقت کا ہے تاراج آج تیغ ابرو کل پڑی دل پر مرے تیر مژگاں کا ہوا آماج آج چوسے ہیں اس کے مسی آلودہ لب میں نے نیلم کا کیا پکھراج آج وصل کی مرضی تھی کل اس شوخ کی پھر گیا وہ وقت استمزاج آج لکھا ہے جو وصف ابرو کا وقارؔ شعر شعری سے نہ لے کیوں باج آج

غزل · Ghazal

shoaraa mein na ho kyuun sher hamaaraa unchaa

شعرا میں نہ ہو کیوں شعر ہمارا اونچا کہ قد یار کا مضمون ہے باندھا اونچا ناز کی نشو و نما ہے کہ ہے جوبن کا ابھار ورنہ کیا ہے ترے سینہ پہ یہ اونچا اونچا دل مسافر ہے سفر شب کا پھر اس پر طرہ کوچۂ زلف میں ہے ہر جگہ نیچا اونچا اے ادب خار کی تعظیم ہے نیچا رہنا ہاں کہیں ہو نہ سر آبلۂ پا اونچا زلف ہے پست جو گیسو سے تو یہ کاکل سے چو گنے مرتبہ میں اس سے ہے طرہ اونچا چشم بد دور بلند اشک ہے سر سے اک ہاتھ غیر ممکن ہے زمیں سے بہے دریا اونچا کیوں وقارؔ اپنا گلا پیر و جواں پھاڑتے ہیں پیر کہنہ ہے فلک حد سے ہے سنتا اونچا

غزل · Ghazal

aariz se tire bahaar maqsud

عارض سے ترے بہار مقصود ہے خط سے بنقشہ زار مقصود اڑ اڑ کے غبار عاشق آیا کوچہ میں جو تھا مزار مقصود کعبہ سے غزال کودتا آئے ہو ان کا اگر شکار مقصود گیسو سے غرض ہے خاص کر لیل رخسار سے ہے نہار مقصود نرگس ہے چمن کی دیدۂ شوق ہے آپ کا انتظار مقصود دل کی نہ کلی شگفتہ ہوگی گل سے نہ رکھے ہزار مقصود داغوں کا وقارؔ سینہ مشتاق ہے کوہ کا لالہ زار مقصود

Similar Poets