SHAWORDS
Pallav Mishra

Pallav Mishra

Pallav Mishra

Pallav Mishra

poet
13Sher
13Shayari
5Ghazal

Sherشعر

See all 13

Popular Sher & Shayari

26 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

lahu mein ghul ghul ke bah rahe the ragon ke andar

لہو میں گھل گھل کے بہہ رہے تھے رگوں کے اندر ہم اپنی مٹی میں کچھ روانی بچا رہے تھے اسے خبر بھی نہیں ہم اس شب خاموش رہ کر بچی ہوئی ہے جو اک کہانی بچا رہے تھے یہ سوچ کس درجہ تشنگی سے مرے تھے ہم لوگ کہ پانی پی نہیں رہے تھے پانی بچا رہے تھے

غزل · Ghazal

kuchh aise do-jahaan se raabta rakkhaa gayaa hai

کچھ ایسے دو جہاں سے رابطہ رکھا گیا ہے کہ ان خوابیدہ آنکھوں کو کھلا رکھا گیا ہے مری آنکھوں میں اب تو ریت پائے گا نہ پانی یہاں دریا نہ صحرا بس خلا رکھا گیا ہے پس پردہ گلے مل کر وہ شاید رو پڑیں گے جنہیں پوری کہانی میں جدا رکھا گیا ہے

غزل · Ghazal

tumhein aansu bahaane ko bhi mil jaaein kai kandhe

تمہیں آنسو بہانے کو بھی مل جائیں کئی کندھے مگر مجھ کو اذیت میں پریشاں کون دیکھے گا تمہیں جو اس کی خاطر جاگتے بیٹھے رہے شب بھر جو اب سو جاؤ تو صبح درخشاں کون دیکھے گا میں بھاگا تو چلا آؤں تمہاری اک ندا سن کر سر وقت جنوں انکار درباں کون دیکھے گا میں تیرے ہجر میں بیٹھا ہوا کچھ پھول گن لوں گا میان بے دلی رنگ گلستاں کون دیکھے گا تمہیں کیوں فکر رہتی ہے مرے پندار کی جاناں تمہارے رخ کے آگے مجھ کو عریاں کون دیکھے گا

غزل · Ghazal

qarib aane lagaa vo to raat gahri hui

قریب آنے لگا وہ تو رات گہری ہوئی وہ رات ٹھہری رہی جب تلک دوپہری ہوئی سبوں نے اپنے پیاروں کے لب چکھے علی الصبح گزار کر شب ہجراں سبوں کی سحری ہوئی وہ کون ہوگا جو واپس نہ لوٹ پائے گا ہے انتظار میں اک رہ گزار ٹھہری ہوئی ہمارے چہرے کی زردی پہ ہاتھ رکھ اس نے اک ایسا رنگ لگایا کہ چھب سنہری ہوئی اڑائے خاک تو تاروں سے بھر گئے افلاک بچھائے تار گریباں کے تو مسہری ہوئی

غزل · Ghazal

vo baar-e-farz-e-takalluf mujhi ko Dhonaa paDaa

وہ بار فرض تکلف مجھی کو ڈھونا پڑا اسے رلانے کی خاطر مجھے بھی رونا پڑا وہ ایک حسن تھا جس کی تھی صرف خواب میں بود اسے جگانے کی چاہت میں مجھ کو سونا پڑا میں دیکھتا ہوں یہ چھینٹے لگیں گے کس کے ہاتھ مجھے جو آج اداسی سے ہاتھ دھونا پڑا یہ کیا ہوا کہ تری دھن میں جن سے بچھڑے تھے انہیں کے سامنے تجھ سے بچھڑ کے رونا پڑا میں اپنی مرضی سے اس دنیا میں ہوا کب تھا معانی یہ ہیں کہ مجھ کو جہاں میں ہونا پڑا

Similar Poets