SHAWORDS
Sandeep Gupte

Sandeep Gupte

Sandeep Gupte

Sandeep Gupte

poet
17Shayari
4Ghazal

Popular Shayari

17 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

نہیں اڑنے کی عادت کیا کرو گے پرندوں سے محبت کیا کرو گے ذرا سی آنچ سے ڈرتے ہو یارو شراروں سے شرارت کیا کرو گے نہیں آ پائے باہر بھیڑ سے خود زمانہ سے بغاوت کیا کرو گے محبت تو کسی سے کر نہ پائے کسی سے تم شکایت کیا کرو گے تمہارے ہاتھ میں خنجر نہیں ہے شرافت کی حفاظت کیا کرو گے

nahin uDne ki aadat kyaa karoge

غزل · Ghazal

ہم احتیاط کی ایسی مثال دیتے ہیں تمہارا ذکر بھی آئے تو ٹال دیتے ہیں دکھاتے پھرتے نہیں دل کے زخم دنیا کو تمام درد کو شعروں میں ڈھال دیتے ہیں تمہیں بھلانے کی کوشش میں بے سبب ہم بھی خود اپنے آپ کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں ہم انتخاب میں زیادہ نہیں الجھتے ہیں اگر غرض پڑے سکہ اچھال دیتے ہیں ہمیں قبول نہیں چھوٹا منہ بڑی باتیں مثال بنتے ہیں اور پھر مثال دیتے ہیں

ham ehtiyaat ki aisi misaal dete hain

غزل · Ghazal

کبھی حسین کوئی حادثہ ہوا ہی نہیں تمام عمر کٹی وہ مرا ہوا ہی نہیں سکون کیا ہے خوشی کیا ہے چین کیا شے ہے میں کیا بتاؤں مجھے تجربہ ہوا ہی نہیں جسے یقین تھا وہ آسماں کو چھو آیا جسے غرور تھا وہ تو بڑا ہوا ہی نہیں نہ جانے کون سی اس میں کمی رہی ہوگی کوئی بھی شخص کبھی دیوتا ہوا ہی نہیں کہا تھا میں نے کہ اک روز آپ بدلیں گے یہ اور بات کہ میرا کہا ہوا ہی نہیں

kabhi hasin koi haadisa huaa hi nahin

غزل · Ghazal

فقط سجے ہوئے دیوار و در کا کیا مطلب جہاں سکون نہیں ایسے گھر کا کیا مطلب کسی کے کام نہ آئے تو زر کا کیا مطلب نہ پھل نہ چھاؤں ہے ایسے شجر کا کیا مطلب نہ راستوں کا ٹھکانہ نہ منزلوں کا پتا ترے بغیر مرے اس سفر کا کیا مطلب کوئی حیات کے معنی بتا کے سمجھائے طویل کیا ہے بھلا مختصر کا کیا مطلب

faqat saje hue divaar-o-dar kaa kyaa matlab

Similar Poets