SHAWORDS
Abdullateef Shauq

Abdullateef Shauq

Abdullateef Shauq

Abdullateef Shauq

poet
10Shayari
15Ghazal

Popular Shayari

10 total

Ghazalغزل

See all 15
غزل · Ghazal

کس امتحان گاہ میں لایا گیا مجھے دار و صلیب سب سے گزارا گیا مجھے آرے چلے اور آگ میں ڈالا گیا مجھے سو سو جتن سے دوست سنوارا گیا مجھے جس میں بلا کا سوز ہو میں ہی وہ ساز تھا آیا ہے جو بھی چھیڑ کے تڑپا گیا مجھے اس دن فلک پہ عید رہی ہوگی دوستو جس روز درد عشق کا بخشا گیا مجھے مجھ کو ملی ہے دوستو سچائی کی سزا میں آئنہ تھا اس لیے توڑا گیا مجھے

kis imtihaan-gaah mein laayaa gayaa mujhe

41 views

غزل · Ghazal

لغزش ساقیٔ میخانہ خدا خیر کرے پھر نہ ٹوٹے کوئی پیمانہ خدا خیر کرے ہر گھڑی جلوۂ جانانہ خدا خیر کرے تیرا دل ہے کہ صنم خانہ خدا خیر کرے لوگ کر ڈالیں نہ خود اپنے جگر کے ٹکڑے بے نقاب ان کا چلے آنا خدا خیر کرے دل کی بات ان سے ابھی کہہ تو گئے ہو لیکن کوئی بن جائے نہ افسانہ خدا خیر کرے شمع بے چین ہے بدنام نہ ہو جاؤں کہیں پر جلا بیٹھا ہے پروانہ خدا خیر کرے کون گزرے گا ترے دار و رسن سے ہنس کر غم ہے جانے کہاں دیوانہ خدا خیر کرے پاؤں اٹھتے ہی نہیں شوقؔ جبیں ہے بیتاب سامنے ہے در جانانہ خدا خیر کرے

laghzish-e-saaqi-e-mai-khaana khudaa khair kare

41 views

غزل · Ghazal

بت یہاں ملتے نہیں ہیں یا خدا ملتا نہیں عزم مستحکم تو ہو دنیا میں کیا ملتا نہیں ہم سفیران جنوں یوں ہم سے آگے بڑھ گئے قافلہ کیا ہے غبار قافلہ ملتا نہیں اپنی صورت دیکھنا ہو اپنے دل میں دیکھیے دل سا دنیا میں کوئی بھی آئنہ ملتا نہیں دے دیا ہے آپ کو دل اب حفاظت کیجیے ہر خزانے میں یہ لعل بے بہا ملتا نہیں ڈھونڈھتا پھرتا ہے مجھ کو کیوں فریب رنگ و بو میں وہاں ہوں خود جہاں اپنا پتہ ملتا نہیں

but yahaan milte nahin hain yaa khudaa miltaa nahin

41 views

غزل · Ghazal

مت پوچھ کہ الفت میں جفا کون کرے گا یہ کام بھی اپنوں کے سوا کون کرے گا بخشا نہ گیا تجھ کو اگر سوز محبت آئینۂ دل تجھ پہ جلا کون کرے گا مہکا نہ اگر گل تو پھر اے بلبل بیتاب گلشن میں تجھے نغمہ سرا کون کرے گا تعمیر تو ہو سکتے ہیں کچھ دار و رسن اور ہستی کو محبت میں فنا کون کرے گا سر لے کے ہتھیلی پہ نہ گھومیں گے کبھی ہم پر شرط ہے تکمیل وفا کون کرے گا اس موڑ پہ ہم سب ہیں جہاں خود کا نہیں ہوش کھوئی ہوئی منزل کا پتہ کون کرے گا ہم ہی نہ ہوئے شوقؔ تو خوں دے کے جگر کا پھر تیز ترا رنگ حنا کون کرے گا

mat puchh ki ulfat mein jafaa kaun karegaa

41 views

غزل · Ghazal

کہاں ہے جیب اور دامن کہاں ہے جنوں سے پوچھ اب کیوں مہرباں ہے یقینا آپ مجھ سے کچھ خفا ہیں زمیں دشمن ہے پر ہم آسماں ہیں جھکی ہے یہ جبیں میری جہاں پر تمہارا ہی وہ سنگ آستاں ہے کشاکش ہے فلک میں اور زمیں میں ادھر بجلی ادھر اک آشیاں ہے پڑیں ہیں اشک کی بوندیں جو خط پر پڑھی جائے تو پڑھ لو داستاں ہے

kahaan hai jeb aur daaman kahaan hai

41 views

غزل · Ghazal

دل دیا وحشت لیا اور خود کو رسوا کر لیا مختصر سی زندگی میں میں نے کیا کیا کر لیا دل کی خاطر کفر بھی اس نے گوارا کر لیا ایک پتھر خود تراشا خود ہی سجدہ کر لیا آپ کی چاہت کا ملنا جان لوں گا مفت ہے جان دے کر بھی اگر میں نے یہ سودا کر لیا بال و پر اپنے سلامت ڈر اندھیروں کا نہیں چار تنکے جب بھی پھونکے ہیں اجالا کر لیا درد بخشا چین چھینا دل کے ٹکڑے کر دیئے ہائے کس ظالم پہ میں نے بھی بھروسہ کر لیا شوقؔ جب تک سانس ہے تب تک ہے امید حیات کیوں ابھی سے آپ نے دل اپنا چھوٹا کر لیا

dil diyaa vahshat liyaa aur khud ko rusvaa kar liyaa

41 views

Similar Poets