SHAWORDS
Iftikhar Mughal

Iftikhar Mughal

Iftikhar Mughal

Iftikhar Mughal

poet
14Sher
14Shayari
10Ghazal

Sherشعر

See all 14

Popular Sher & Shayari

28 total

Ghazalغزل

See all 10
غزل · Ghazal

savaad-e-hijr mein rakkhaa huaa diyaa huun main

سواد ہجر میں رکھا ہوا دیا ہوں میں تجھے خبر نہیں کس آگ میں جلا ہوں میں میں قریہ قریہ پھرا گرد باد بن کے جہاں اسی زمین پہ پرچم صفت اٹھا ہوں میں ابھی چھٹی نہیں جنت کی دھول پاؤں سے ہنوز فرش زمیں پر نیا نیا ہوں میں ہزار شکر ہے کہ خود پہ استوار تھا میں ہزار شکر کہ بنیاد پر گرا ہوں میں مری شگفت کے موسم ابھی نہیں آئے کہیں کہیں پہ مگر پھر بھی کھل گیا ہوں میں مری شکست بھی ہے ریخت افتخارؔ مغل کہ یونہی بننے بگڑنے میں ہی بنا ہوں میں

غزل · Ghazal

jamaal-gaah-e-taghazzul ki taab-o-tab tiri yaad

جمال گاہ تغزل کی تاب و تب تری یاد پہ تنگنائے غزل میں سمائے کب تری یاد کسی کھنڈر سے گزرتی ہوا کا نم! ترا غم!! شجر پہ گرتی ہوئی برف کا طرب تری یاد تو مجھ سے میرے زمانوں کا پوچھتی ہے تو سن! ترا جنوں، ترا سودا، تری طلب، تری یاد گزر گہوں کو اجڑنے نہیں دیا تو نے کبھی یہاں سے گزرتی تھی تو، اور اب تری یاد یہ قید عمر تو کٹتی نظر نہیں آتی! بس اک قرینہ! ترا دھیان، ایک ڈھب! تری یاد بہ فیض درد محبت میں خوش نسب، میں نجیب! مرا قبیلہ ترا غم، مرا نسب تری یاد بہ جز حکایت تو ایں وجود چیزے نیست میں کل کا کل ترا قصہ میں سب کا سب تری یاد دریں گمان کدہ کل من علیھا فان بس اک چھلاوا مرا عشق، ایک چھب تری یاد بہر سبیل ہنر کا سفر تو جاری ہے کبھی کچھ اور بہانہ، کبھو سبب تری یاد

غزل · Ghazal

kabhi kabhi to ye haalat bhi ki mohabbat ne

کبھی کبھی تو یہ حالت بھی کی محبت نے نڈھال کر دیا مجھ کو تری محبت نے تری یہ پہلی محبت ہے تجھ کو کیا معلوم گھلا دیا مجھے اس آخری محبت نے وہ یوں بھی خیر سے سرما کا چاند تھی لیکن اسے اجال دیا اور بھی محبت نے مجھے خدا نے ادھورا ہی چھوڑنا تھا مگر مجھے بنا دیا اک شخص کی محبت نے یہ تم جو میرے لیے خواب چھوڑ آئی ہو تمہیں جگایا تو ہوگا مری محبت نے میں جس کو پہلے پہل دل لگی سمجھتا تھا مجھے تو مار دیا اس نئی محبت نے یہ اپنے اپنے نصیبوں کی بات ہے ورنہ کسی کو میرؔ بنایا اسی محبت نے یہ جسم و جان یہ نام و نمود حسب و نسب یہ سارے وہم تھے عزت تو دی محبت نے محبت اور عبادت میں فرق تو ہے ناں سو چھین لی ہے تری دوستی محبت نے

غزل · Ghazal

koi vajud hai duniyaa mein koi parchhaain

کوئی وجود ہے دنیا میں کوئی پرچھائیں سو ہر کوئی نہیں ہوتا کسی کی پرچھائیں مرے وجود کو مانو تو ساتھ چلتا ہوں کہ میں تو بن نہ سکوں گا تمہاری پرچھائیں یہی چراغ ہے سب کچھ کہ دل کہیں جس کو اگر یہ بجھ گیا تو آدمی بھی پرچھائیں کئی دنوں سے مرے ساتھ ساتھ چلتی ہے کوئی اداس سی ٹھنڈی سی کوئی پرچھائیں میں اپنا آپ سمجھتا رہا جسے تا عمر وہ میرے جیسا ہیولیٰ تھا میری پرچھائیں نہ خوش ہو کوئی بھی تیزی سے بڑھتی قامت پر پس غروب نہ ہوگی بچاری پرچھائیں گمان ہست ہے ہستی کا آئینہ خانہ سو اپنے آپ کو بھی جان اپنی پرچھائیں میں نصف سچ کی طرح ہوں بھی اور نہیں بھی ہوں کہ آدھا جسم ہے میرا تو آدھی پرچھائیں پھر اس سے اس کے تغافل کا کیا گلہ کرنا کہ افتخارؔ مغل وہ تو تھی ہی پرچھائیں

غزل · Ghazal

tumhein bhi chaahaa, zamaane se bhi vafaa ki thi

تمہیں بھی چاہا، زمانے سے بھی وفا کی تھی یہ نگہ داری جنوں نے جدا جدا کی تھی وہ سارا قصہ فقط رکھ رکھاؤ کا تو نہ تھا اس ایک نام سے نسبت بھی انتہا کی تھی کسی چھبیلے میں وہ چھب نظر نہیں آئی وہ ایک چھب کہ جو اس آئینہ قبا کی تھی خدا! صلہ دے دعا کا، محبتوں کے خدا خدا! کسی نے کسی کے لیے دعا کی تھی میں اپنا چہرہ کہاں ڈھونڈھتا پھروں گا اب کہ میں نے تیری جبیں اپنا آئنا کی تھی ہمیں تباہ تو ہونا تھا اپنی اپنی جگہ! طویل جنگ تھی اور جنگ بھی انا کی تھی صبا نفس تھا وہ اور میں تھا گرد باد مزاج ہمارے بیچ تھی جو قدر سو ہوا کی تھی

غزل · Ghazal

main bhi be-ant huun aur tu bhi hai gahraa sahraa

میں بھی بے انت ہوں اور تو بھی ہے گہرا صحرا یا ٹھہر مجھ میں یا خود میں مجھے ٹھہرا صحرا روح میں لہر بناتے ہیں تری لہروں سے اور کچھ دیر مرے سامنے لہرا صحرا آنکھ جھپکی تھی بس اک لمحے کو اور اس کے بعد میں نے ڈھونڈا ہے تجھے زندگی صحرا صحرا اپنی ہستی کو بکھرنے سے بچا لینا تم مجھ پہ مت جانا مری جان میں ٹھہرا صحرا میرے لہجے کا سمندر ہی نہیں سوکھا ہے لٹ گیا تیری ہنسی کا بھی سنہرا صحرا

Similar Poets