SHAWORDS
Majrooh Sultanpuri

Majrooh Sultanpuri

Majrooh Sultanpuri

Majrooh Sultanpuri

poet
44Sher
44Shayari
50Ghazal

Sherشعر

See all 44

Popular Sher & Shayari

88 total

Ghazalغزل

See all 50
غزل · Ghazal

aa nikal ke maidaan mein do-rukhi ke khaane se

آ نکل کے میداں میں دو رخی کے خانے سے کام چل نہیں سکتا اب کسی بہانے سے عہد انقلاب آیا دور آفتاب آیا منتظر تھیں یہ آنکھیں جس کی اک زمانے سے اب زمین گائے گی ہل کے ساز پر نغمے وادیوں میں ناچیں گے ہر طرف ترانے سے اہل دل اگائیں گے خاک سے مہ و انجم اب گہر سبک ہوگا جو کے ایک دانے سے منچلے بنیں گے اب رنگ و بو کے پیراہن اب سنور کے نکلے گا حسن کارخانے سے عام ہوگا اب ہم دم سب پہ فیض فطرت کا بھر سکیں گے اب دامن ہم بھی اس خزانے سے میں کہ ایک محنت کش میں کہ تیرگی دشمن صبح نو عبارت ہے میرے مسکرانے سے خودکشی ہی راس آئی دیکھ بد نصیبوں کو! خود سے بھی گریزاں ہیں بھاگ کر زمانے سے اب جنوں پہ وہ ساعت آ پڑی کہ اے مجروحؔ آج زخم سر بہتر دل پہ چوٹ کھانے سے

غزل · Ghazal

masarraton ko ye ahl-e-havas na kho dete

مسرتوں کو یہ اہل ہوس نہ کھو دیتے جو ہر خوشی میں ترے غم کو بھی سمو دیتے کہاں وہ شب کہ ترے گیسوؤں کے سائے میں خیال صبح سے ہم آستیں بھگو دیتے بہانے اور بھی ہوتے جو زندگی کے لیے ہم ایک بار تری آرزو بھی کھو دیتے بچا لیا مجھے طوفاں کی موج نے ورنہ کنارے والے سفینہ مرا ڈبو دیتے جو دیکھتے مری نظروں پہ بندشوں کے ستم تو یہ نظارے مری بے بسی پہ رو دیتے کبھی تو یوں بھی امنڈتے سرشک غم مجروحؔ کہ میرے زخم تمنا کے داغ دھو دیتے

غزل · Ghazal

hamaare baa'd ab mahfil mein afsaane bayaan honge

ہمارے بعد اب محفل میں افسانے بیاں ہوں گے بہاریں ہم کو ڈھونڈھیں گی نہ جانے ہم کہاں ہوں گے اسی انداز سے جھومے گا موسم گائے گی دنیا محبت پھر حسیں ہوگی نظارے پھر جواں ہوں گے نہ ہم ہوں گے نہ تم ہو گے نہ دل ہوگا مگر پھر بھی ہزاروں منزلیں ہوں گی ہزاروں کارواں ہوں گے

غزل · Ghazal

junun-e-dil na sirf itnaa ki ik gul pairahan tak hai

جنون دل نہ صرف اتنا کہ اک گل پیرہن تک ہے قد و گیسو سے اپنا سلسلہ دار و رسن تک ہے مگر اے ہم قفس کہتی ہے شوریدہ سری اپنی یہ رسم قید و زنداں ایک دیوار کہن تک ہے کہاں بچ کر چلی اے فصل گل مجھ آبلہ پا سے مرے قدموں کی گل کاری بیاباں سے چمن تک ہے میں کیا کیا جرعۂ خوں پی گیا پیمانۂ دل میں بلا نوشی مری کیا اک مئے ساغر شکن تک ہے نہ آخر کہہ سکا اس سے مرا حال دل سوزاں مہ تاباں کہ جو اس کا شریک انجمن تک ہے نوا ہے جاوداں مجروحؔ جس میں روح ساعت ہو کہا کس نے مرا نغمہ زمانے کے چلن تک ہے

غزل · Ghazal

Daraa ke mauj-o-talaatum se ham-nashinon ko

ڈرا کے موج و تلاطم سے ہم نشینوں کو یہی تو ہیں جو ڈبویا کیے سفینوں کو جمال صبح دیا روئے نو بہار دیا مری نگاہ بھی دیتا خدا حسینوں کو ہماری راہ میں آئے ہزار مے خانے بھلا سکے نہ مگر ہوش کے قرینوں کو کبھی نظر بھی اٹھائی نہ سوئے بادۂ ناب کبھی چڑھا گئے پگھلا کے آبگینوں کو یہی جہاں ہے جہنم یہی جہاں فردوس بتاؤ عالم بالا کے سیربینوں کو ہوئے ہیں قافلے ظلمت کی وادیوں میں رواں چراغ راہ کیے خونچکاں جبینوں کو تجھے نہ مانے کوئی تجھ کو اس سے کیا مجروحؔ چل اپنی راہ بھٹکنے دے نکتہ چینوں کو

غزل · Ghazal

duur duur mujh se vo is tarah khiraamaan hai

دور دور مجھ سے وہ اس طرح خراماں ہے ہر قدم ہے نقش دل ہر نگہ رگ جاں ہے بن گئی ہے مستی میں دل کی بات ہنگامہ قطرہ تھی جو ساغر میں لب تک آ کے طوفاں ہے ہم تو پائے جاں پر کر بھی آئے اک سجدہ سوچتی رہی دنیا کفر ہے کہ ایماں ہے میرے شکوۂ غم سے عالم ندامت میں اس لب تبسم پر شمع سی فروزاں ہے یہ نیاز غم خواری یہ شکست دل داری بس نوازش جاناں دل بہت پریشاں ہے منتظر ہیں پھر میرے حادثے زمانے کے پھر مرا جنوں تیری بزم میں غزل خواں ہے فکر کیا انہیں جب تو ساتھ ہے اسیروں کے اے غم اسیری تو خود شکست زنداں ہے اپنی اپنی ہمت ہے اپنا اپنا دل مجروحؔ زندگی بھی ارزاں ہے موت بھی فراواں ہے

Similar Poets