SHAWORDS
Meerza Jawan Bakht Jahandar

Meerza Jawan Bakht Jahandar

Meerza Jawan Bakht Jahandar

Meerza Jawan Bakht Jahandar

poet
8Shayari
29Ghazal

Popular Shayari

8 total

Ghazalغزل

See all 29
غزل · Ghazal

تنہا نہ مہر میں ہے رخ یار کی طرح مہ میں تمام اس کے ہے رخسار کی طرح حیران ایسے نئیں ہوئی آنکھوں کو اس کی دیکھ نرگس چمن میں رہتی ہے بیمار کی طرح میں سن کے جو قیاس کیا وہ دہان تنگ خنداں تو ہے پہ خندۂ سوفار کی طرح سینہ سپر ہوں بوالہوساں کب کہ یار کے پیوستہ ابرو لڑتے ہیں تلوار کی طرح رکھیو حذر اے دل کہ مجھے آج بے طرح آتی نظر ہے شوخ دل آزار کی طرح اغیار اس کی بزم میں ہیں اور در پر آہ ہم ہی پڑے رہیں گے گنہ گار کی طرح کہتے تھے قیس و وامق و فرہاد واہ وا کوئی عاشقی کرے تو جہاں دارؔ کی طرح

tanhaa na mahr mein hai rukh-e-yaar ki tarah

غزل · Ghazal

سینۂ پر سوز یکسو چشم گریاں یک طرف دل بچے کیا یک طرف آتش ہے طوفاں یک طرف دام سبزے کے سے بچنا طائر دل ہے محال سبزۂ خط یک طرف زلف پریشاں یک طرف مستعد ہیں اس بت طناز پر بہر نثار یک طرف صبر و دل و دیں جان و ایماں یک طرف کس پہ شب خوں مارنے کوں کی صف آرا فوج ناز یک طرف سیاہی مسی کی سرخی پاں یک طرف پھر بہار آئی جو باہم مستعد جنگ ہیں یک طرف دست جنوں جیب و گریباں یک طرف ٹک سما کر اے جہاں دارؔ آج اس کوچے میں جا تیغ بر کف ہے وہ یکسو اور رقیباں یک طرف

sina-e-pur-soz yaksu chashm-e-giryaan yak taraf

غزل · Ghazal

قسمت کو اپنے لکھے کے تئیں کون دھو سکے سب ہو سکے ولیک یہ اتنا نہ ہو سکے پھولوں کی سیج اس کے لیے فرش خار ہے تجھ بن کسی طرح ترا عاشق نہ ہو سکے تجھ بن نہ کر سکے مئے عشرت سے حلق تر خوں ناب غم سے لب ترا عاشق نہ ہو سکے گر چاہے گلشن دل پر داغ کی بہار تو تخم اشک جتنے کہ اے دیدہ بو سکے دیکھا اثر تمہارا بھی اے چشم اشکبار کچھ کر سکے نہ اس کا گھر اپنا ڈبو سکے دل کی ہوس نکال لیں آہ و فغاں بھی آپ یہ بھی نہ درگزر کریں جو ان سے ہو سکے نئیں جان و دل کے کھونے جہاں دارؔ کو دریغ یاد اس کی پر نہ جان و دل اپنے سے کھو سکے

qismat ko apne likkhe ke taiin kaun dho sake

غزل · Ghazal

اس وقت بارے کچھ تو کرم بخشی کیجئے گزرے ہم اور بات سے گالی ہی دیجئے صبر اور دین و دل تو تم آگے ہی لے چکے باقی ہے جاں ہماری سو اب یہ بھی لیجئے دیوے وہ جام غیر کوں یوں میرے سامنے یہ دیکھ کیونکہ خون دل اپنا نہ پیجئے ناصح یہ کیا حساب کہ میں جیب کو سلاؤں بہتر ہے آپ منہ کے تئیں اپنے سی جیے پتھر بھی بلکے دیکھ جہاں دارؔ کا یہ حال پیارے کبھو تو آپ بھی اس پر پسیجئے

is vaqt baare kuchh to karam-bakhshi kijiye

غزل · Ghazal

مت بولیو تو اوس سے جہاں دارؔ دیکھنا کھینچے ہوئے ہے آج وہ تلوار دیکھنا ابرو کماں سے تیر نگہ مار دیکھنا لگتی ہے پار دل کے مرے یار دیکھنا گریاں ہوں ایک عمر سے پوچھا نہ یار نے روتا ہے کون یہ پس دیوار دیکھنا تعلیم اشک و آہ سے لی میرے ابر نے جو یوں برس رہا ہے دھواں دھار دیکھنا سر رشتہ کفر و دیں کا حقیقت میں ایک ہے جو تار سبحہ ہے سو ہے زنار دیکھنا یارو میں کہہ رہا تھا کہ دل مت دے دے کے دل آیا ہے تنگ کیا ہی جہاں دارؔ دیکھنا

mat boliyo tu us se 'jahaandaar' dekhnaa

غزل · Ghazal

نالہ جدھر میرا گزر کر گیا تیر سا ہر دل میں اثر کر گیا دل نہ رہا آپ میں اور میں بہ خود میری طرف جب وہ نظر کر گیا کھول کے زلفوں کے تئیں چہرہ پر یار بہم شام و سحر کر گیا اہل ہوس رات گلی میں تری جانے سے اے شوخ حذر کر گیا اور جو مجھ سا تھا کوئی جاں فشاں در پہ ترے جی سے گزر کر گیا دیکھیو ثابت قدمی قیس کی عشق میں کیا عمر بسر کر گیا راہ خطرناک محبت کو طے با قدم دیدۂ تر کر گیا کوئی تھا کوچے میں صنم کے جو آج گریۂ خوں تا بہ کمر کر گیا عقل پہ نازاں ہوں جہاں دارؔ کی دل نہ دیا اس کو ہنر کر گیا

naala jidhar meraa guzar kar gayaa

Similar Poets