SHAWORDS
Qamar Moradabadi

Qamar Moradabadi

Qamar Moradabadi

Qamar Moradabadi

poet
10Sher
10Shayari
3Ghazal

Sherشعر

See all 10

Popular Sher & Shayari

20 total

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

be-naqaab un ki jafaaon ko kiyaa hai main ne

بے نقاب ان کی جفاؤں کو کیا ہے میں نے وقت کے ہاتھ میں آئینہ دیا ہے میں نے خون خود شوق و تمنا کا کیا ہے میں نے اپنی تصویر کو اک رنگ دیا ہے میں نے یہ تو سچ ہے کہ نہیں اپنے گریباں کی خبر تیرا دامن تو کئی بار سیا ہے میں نے رسن و دار کی تقدیر جگا دی جس نے تیری دنیا میں وہ اعلان کیا ہے میں نے حرف آنے نہ دیا عشق کی خودداری پر کام ناکام تمنا سے لیا ہے میں نے جب کبھی ان کی جفاؤں کی شکایت کی ہے تجزیہ اپنی وفا کا بھی کیا ہے میں نے مدتوں بعد جو اس راہ سے گزرا ہوں قمرؔ عہد رفتہ کو بہت یاد کیا ہے میں نے

غزل · Ghazal

manzilon ke nishaan nahin milte

منزلوں کے نشاں نہیں ملتے تم اگر ناگہاں نہیں ملتے آشیانے کا رنج کون کرے چار تنکے کہاں نہیں ملتے داستانیں ہزار ملتی ہیں صاحب داستاں نہیں ملتے یوں نہ ملنے کے سو بہانے ہیں ملنے والے کہاں نہیں ملتے انقلاب جہاں ارے توبہ ہم جہاں تھے وہاں نہیں ملتے دوستوں کی کمی نہیں ہمدم ایسے دشمن کہاں نہیں ملتے جن کو منزل سلام کرتی تھی آج وہ کارواں نہیں ملتے شاخ گل پر جو جھومتے تھے قمرؔ آج وہ آشیاں نہیں ملتے

غزل · Ghazal

nazar hai jalva-e-jaanaan hai dekhiye kyaa ho

نظر ہے جلوۂ جاناں ہے دیکھیے کیا ہو شکست عشق کا امکاں ہے دیکھیے کیا ہو ابھی بہار گزشتہ کا غم مٹا بھی نہیں پھر اہتمام بہاراں ہے دیکھیے کیا ہو قدم اٹھے بھی نہیں بزم ناز کی جانب خیال ابھی سے پریشاں ہے دیکھیے کیا ہو کسی کی راہ میں کانٹے کسی کی راہ میں پھول ہماری راہ میں طوفاں ہے دیکھیے کیا ہو خرد کا زور ہے آرائش گلستاں پر جنوں حریف بہاراں ہے دیکھیے کیا ہو جس ایک شاخ پہ بنیاد ہے نشیمن کی وہ ایک شاخ بھی لرزاں ہے دیکھیے کیا ہو ہے آج بزم میں پھر اذن عام ساقی کا قمرؔ ہنوز مسلماں ہے دیکھیے کیا ہو

Similar Poets