SHAWORDS
Jagan Nath Azad

Jagan Nath Azad

Jagan Nath Azad

Jagan Nath Azad

poet
17Shayari
23Ghazal

Popular Shayari

17 total

Ghazalغزل

See all 23
غزل · Ghazal

تیرا خیال ہے دل حیراں لیے ہوئے یا ذرہ آفتاب کا ساماں لیے ہوئے دیکھا انہیں جو دیدۂ حیراں لیے ہوئے دل رہ گیا جراحت پنہاں لیے ہوئے میں پھر ہوں التفات گریزاں کا منتظر اک بار التفات گریزاں لیے ہوئے میں چھیڑنے لگا ہوں پھر اپنی نئی غزل آ جاؤ پھر تبسم پنہاں لیے ہوئے کیا بے بسی ہے یہ کہ ترے غم کے ساتھ ساتھ میں اپنے دل میں ہوں غم دوراں لیے ہوئے فرقت تری تو ایک بہانہ تھی ورنہ دوست دل یوں بھی ہے مرا غم پنہاں لیے ہوئے اب قلب مضطرب میں نہیں تاب درد ہجر اب آ بھی جاؤ درد کا درماں لیے ہوئے صرف ایک شرط دیدۂ بینا ہے اے کلیم ذرے بھی ہیں تجلی پنہاں لیے ہوئے میں نے غزل کہی ہے جگر کی زمین میں دل ہے مرا ندامت پنہاں لیے ہوئے آزاد ذوق دید نہ ہو خام تو یہاں ہر آئینہ ہے جلوۂ جاناں لیے ہوئے

teraa khayaal hai dil-e-hairaan liye hue

غزل · Ghazal

کب اس میں شک مجھے ہے جو لذت ہے قال میں لیکن وہ بات اس میں کہاں ہے جو حال میں دل ہے مرا کہ معرکہ کفر و دیں کوئی اک عمر کٹ گئی ہے جواب و سوال میں اللہ رے بے خودی کہ ترے گھر کے آس پاس ہر در پہ دی صدا ترے در کے خیال میں دو نام ایک کیفیت جذب دل کے ہیں بس فرق اس قدر ہے فراق و وصال میں آئے وہ کتنی بار نگاہوں کے روبرو اس کے لباس میں کبھی اس کے جمال میں

kab is mein shak mujhe hai jo lazzat hai qaal mein

غزل · Ghazal

اک نظر ہی دیکھا تھا شوق نے شباب ان کا دن کو یاد ہے ان کی رات کو ہے خواب ان کا گر گئے نگاہوں سے پھول بھی ستارے بھی میں نے جب سے دیکھا ہے عالم شباب ان کا ناصحوں نے شاید یہ بات ہی نہیں سوچی اک طرف ہے دل میرا اک طرف شباب ان کا اے دل ان کے چہرے تک کس طرح نظر جاتی نور ان کے چہرے کا بن گیا حجاب ان کا اب کہوں تو میں کس سے میرے دل پہ کیا گزری دیکھ کر ان آنکھوں میں درد اضطراب ان کا حشر کے مقابل میں حشر ہی صف آرا ہے اس طرف جنوں میرا اس طرف شباب ان کا

ik nazar hi dekhaa thaa shauq ne shabaab un kaa

غزل · Ghazal

ترا مٹنا دل ناشاد بہت یاد آیا یہ سماں رات بہت یاد بہت یاد آیا آج خوشبوئے گلستاں جو گلستاں سے چلی وہ جو تھا اک دل برباد بہت یاد آیا دیکھ کر آج حسینوں کی عنایت کا رنگ مجھ کو اپنا ستم ایجاد بہت یاد آیا زندگی آج خدا جانے کدھر سے گزری گم جو مدت سے تھا آزادؔ بہت یاد آیا

tiraa miTnaa dil-e-naashaad bahut yaad aaya

غزل · Ghazal

مری عمر رواں ہے اور میں ہوں یہ جنس رائیگاں ہے اور میں ہوں غم گم گشتگاں ہے اور میں ہوں یہ درد جاوداں ہے اور میں ہوں کہاں ہو کارواں والو کہاں ہو تلاش کارواں ہے اور میں ہوں تصور میں بہاریں ہیں گل افشاں نگاہوں میں خزاں ہے اور میں ہوں ذرا آواز دے اے دور ماضی ترا درد نہاں ہے اور میں ہوں فقط میری خموشی ہے غزل خواں سکوت بے کراں ہے اور میں ہوں چمن والو خبر بھی ہے تمہیں کچھ کہ یاد آشیاں ہے اور میں ہوں مری تقدیر کانٹے چن رہی ہے بہار بوستاں ہے اور میں ہوں مرے نغمات پر خوش ہونے والے مرا سوز نہاں ہے اور میں ہوں ترستی ہیں خریداروں کو نظریں لب گوہر فشاں ہے اور میں ہوں میں اپنے آپ کو گم کر چکا ہوں یہ احساس زیاں ہے اور میں ہوں قریب گلستاں پھرتا ہوں لیکن تلاش گلستاں ہے اور میں ہوں مرے اشعار کی روداد آزادؔ مرا خون رواں ہے اور میں ہوں

miri umr-e-ravaan hai aur main huun

غزل · Ghazal

نشے میں ہوں مگر آلودۂ شراب نہیں خراب ہوں مگر اتنا بھی میں خراب نہیں کہیں بھی حسن کا چہرہ تہ نقاب نہیں یہ اپنا دیدۂ دل ہے کہ بے حجاب نہیں وہ اک بشر ہے کوئی نور آفتاب نہیں میں کیا کروں کہ مجھے دیکھنے کی تاب نہیں یہ جس نے میری نگاہوں میں انگلیاں بھر دیں تو پھر یہ کیا ہے اگر یہ ترا شباب نہیں مرے سرور سے اندازۂ شراب نہ کر مرا سرور با اندازۂ شراب نہیں

nashe mein huun magar aaluda-e-sharaab nahin

Similar Poets